دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

شے ہو تو ہر گز رفع شیئ سے اس کا رفعِ خیال بھی نہ کریں گے اور وہ یقین جو ان کو اس وصف پر بالاستقلال حاصل ہے وجود شیئ وعدم شیئ کی تقدیروں سے نہ بدلے گا،ان کے نزدیك استقلال سے واقع میں اس کا استقلال لازم نہیں،تو اس بیان سے مقدار حرکت فلك ہونے کی نفی نہیں ہوتی وہاں جہاں وہ زمانے کے وجودِ خارجی پر کہتے ہیں کہ ہم قطعًا جانتے ہیں کہ ذہن نہ ہوتا جب بھی زمانہ ہوتا،وہاں یہ تقریر مفید ہے جس طرح ہم نے مقام ۲۶ میں ذکر کی اور ہمیں اس پر استدلال کی حاجت نہیں مدعی مخالف ہے اس کی دلیل کا ابطال ہی بس ہے بلکہ ہم اسی کی دلیل سے ثابت کردیں گے کہ زمانہ حرکت فلك کی مقدار نہیں فلسفی اپنے زعم پر دلیل یہ گھڑتا ہے کہ زمانہ مقدار حرکت ہے اور ازلی و ابدی تو حرکت مستقیمہ کی مقدار نہیں ہوسکتا ایك ہی حرکت ہو تو بعد نامتناہی لازم یا پلٹ پلٹ کر ہو تو ہر پلٹے پر سکون ضرور کہ کہ دو حرکت مستقیمہ متصل نہیں اور س کے سکون سے زمانہ کہ اس کی مقدار ہے منقطع ہوجائے گا لاجرم مقدار حرکت مستدیرہ ہے اور واجب کہ یہ حرکت ہر حرکت سے سریع ہو ورنہ زمانہ اسرع کی تقدیر سے عاجز رہے گا حالانکہ جملہ حرکت اس سے اندازہ ہوتی ہیں اور واجب کہ سب حرکتوں سے ظاہر تر ہوکہ اس کی مقدار زمانہ ہر صبی و جاہل پر ظاہر ہے اور وہ نہیں مگر حرکتِ یومیہ جس سے رات دن،مہینے برس اندازہ کیے جاتے ہیں اور واجب کہ جو جسم اس سے متحرك ہے بسیط ہو کہ مختلف الطبیعۃ اجزاء سے مرکب ہو تو ہر جز اپنے حیز طبعی سے جدا ہو کر قسرًا اسی حیز کل میں ہوا،اور قسر کو دوام ہیں تو انجام کار اجزاء متفرق ہوجائیں اور جسم ٹوٹ کر حرکت نہ رہے زمانہ قطع ہوجائے اور جب وہ بسیط ہے تو واجب کہ کرہ ہو کہ بسیط کی یہی شکل طبعی ہے تو ثابت ہوا کہ وہ جسم جس کی مقدار حرکتِ زمانہ ہے وہی کرہ بسیطہ متحرك بحرکت مستدیرہ ہے جس کی حرکت حرکت یومیہ ہے اور وہ نہیں مگر فلك الافلك اور یہاں سے یہ بھی ثابت ہوا کہ فلك اور اس کی حرکت ازلی ابدی ہیں۔

اقول:حاشا بلکہ فلاسفہ کا کذب و سفہ۔اولًا:ہم ثابت کرچکے کہ زمانہ مقدار حرکت ہی نہیں۔

ثانیًا:باذنہ تعالٰی روشن کریں گے کہ وہ قطعًا حادث ہے۔

ثالثا:مقام ۲۱ میں واضح ہوچکا کہ حرکاتف مستقیمہ کا اتصال جائز۔

رابعًا:نہ سہی پھر انقطاعِ زمانہ ہی کیا محال۔

خامسًا:وجوب انقطاع قسر کا رَد مقام ۱۲ میں گزرا۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن