دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

ہوگا نہ آن خارجی کو وصف آنیت کا عروض کہ سب جگہ ایك ہی آن حد فاصل نہیں ہوسکتی کما اعترف بہ(جیسا کہ اس کا اعتراف کیا گیات)اگر یہ صورت لیتے ہو تو یا سیلان ہی نہیں یا نرا اعتباری کہ موجود خارجی کا راسم نہیں ہوسکتا۔اور پہلی صورت لو تو زمانہ حادث اور اس کا بعض معدوم بعض موجود،اور متشدق کا مذہب مذکور مردود۔

سادسًا:یہ تو سیلان پر کلام تھا اب اس کا نفس وجوب جس مہمل حدس سے لیا اس کا حال سنیے،آغاز کلام اس سےکیا کہ ذات متحرك کے مقابل جس طرح مسافت سے ایك نقطہ ہے یونہی زمانے سے ایك نامنقسم چاہیئے اور انجام میں وہ نا منقسم نکالا کہ زمانے سے اصلًا نہیں بلکہ اس سے باہر ہے،زمانے سے ایك نامنقسم تو وہی آن موہوم ہوتی جس طرح مسافت سے نامنقسم و نقطہ موہومہ یہ حدس ہوا یا حدث۔

سابعًا:غلط کہا کہ متحرك کے لیے حرکت قطعیہ سے وہ نامنقسم حرکت وسطیہ ہے حرکتِ وسطیہ ہر گز حرکت قطعیہ سے نہیں بلکہ مستقل مباین اس کی اصل ہے حرکت قطعیہ سے وہ نامنقسم ایك ایك حد مسافت کی موافات ہے۔

ثامنًا:صریح جھوٹ کہا کہ یہ سب حدود و نہایات ہیں،حرکتِ وسطیہ ہرگز حدو نہایت نہیں بلکہ حدود نہایات سے نسبت رکھنے والی۔

تاسعًا:خود مذہب متشدق پر سلسلہ صاف یہ تھا کہ متحرك کے لیے بحال تحرك تینوں چیزوں سے ایك ایك نامنقسم متجدد منقضی موہوم ہے مسافت سے وہ نقطے حرکت سے ان حدود کی موافاتین زمانے سے ان تك وصولی کی موہوم آنین اس میں اس حدس کی راہ کہاں تھی لہذا زبردستی حرکت توسطیہ کو حدود میں بھرتی کیا اور خود متحرك کے سر ایك تجدد رکھا کیا حدس یونہی اخلاط وتکلفات بار دوہ سے ہوتا ہے۔

عاشر ًا:بفرض غلط یہ بھی سہی،اب اس سلسلے میں مسافت و حرکتِ قطعیہ بھی ہیں اور متحرك و حرکت توسطیہ بھی،ان دو سے اگر آن سیال کا قیاس نکلتا ہے۔ان دو سے آن موہوم کا۔پھر کیا وجہ کہ حدس ادھر کا ہوا،چاہیے یہ تھا کہ تعارض نظائر کے سبب کسی طرف کا نہ ہوتا اور یوں بھی ہوسکتا ہے تو ادھر کا لینا اور ادھر کا نہ لینا صرف جزاف ہے،تلك عشرۃ کاملۃ،یہ ہے ان کا تشدّق و تخذق۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن