دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں

تو ضرور اس کا امتداد مستقیم ہے اور زنہار آن سیال سے مرسوم نہیں ہوسکتا یہ رد اُس وقت یہی ہے کہ زمانے کو موہوم مانو کہ تو ہم بھی ا سی صورت کا ہوگا جس نہج پر سیلان راسم ہے قطرے کے اترنے سے آبی دائرہ یا بینٹی گھمانے سے آتشی سیدھا خط کبھی متوہم نہ ہوگا اور وجود خارجی پر تو اختلاف ممکن ہی نہیں۔

ثالثًا: فاعل کسی ذی مقدار پر افاضہ وجود ایك مقدار ہی پر کرے گا ناممکن کہ فاعل اس کی نفس ذات کو بے مقدار بنائے تو فاعل ذات ہی فاعل مقدار ہے اگرچہ خصوصی مقدار کا اقتضا شے دیگر سے ہو اس اقتضا کے مطابق مقدار پر فاعل اسے بنائے سفہاء جو طبیعت کو فاعل شکل و قدر کہتے ہیں حاصل یہی ہے کہ طبیعت اس کی مقتضی ہے اس خصوص کے سبب فاعل سے یہ سے یہی افاضہ ہوئی ہے نہ یہ کہ فاعل نے نفس ذات بے شکل و قدر پر افاضہ وجود کیا۔اور انہیں طبیعت بنا کر اس میں چپکا دیا۔اب تمہارے نزدیك فاعل حرکت فلکیہ اس کا نفس ہے تو وہی اس کا مقدار زمانہ کا فاعل ہو نہ یہ کہ وہ تو اسے بے مقدار زمانے کا فاعل ہو نہ یہ کہ وہ تو اسے بے مقدار بنائے اور آن سیال زمانہ بنا کر اس میں لگادے۔

رابعًا:جب یہ آن زمانے سے باہر ہے زمانے کی حد کیونکر ہوسکتی ہے حد یہ کہ طرف ہو ا ور طرف شے شے سے جدا نہیں ہوتی۔

خامسًا:متشدق نے حاصل سیلان یہ رکھا کہ ذات آنباقی اور وصفِ آنیت متجدد و مقتضی ظاہر ہے کہ یہ تجدد و تقضی ظرف زمان سے باہر ناممکن کہ جو زمانے سے متعالی ہے اس سے بری ہے نہ دوسرے زمانے میں ہوسکتی ہے کہ زمانے دو نہیں شیئ واحد کو دو مستقل مقدار یں لاحق نہیں ہوسکتیں اب اس زمانے میں دو ہی طرح ممکن ایك یہ کہ آن سیال شیئا فشیئا سیلان کرے اور ہر حصے پر تازہ وصفِ آنیت اسے عارض ہو اتنا بنایا،اس کی حد ہوئی آگے بنایا وہ حدیث زائل ہو کر نئی آئی جس طرح متشدق نے ذات محرك میں کہا ہے یوں یہ سیلان واقعی ہوگا،دوسرے یہ کہ زمانہ ازلی ابدی متصل وحدانی حدود سے بری دائمًا موجود خارجی ہے جیسا متشدق کا زعم کفری ہے اس میں جہاں چاہو تجزیہ فرض کرلو وہیں وہ آن سیال دونوں جزوں میں حدِ فاضل ہوگی،یہ فصل محض اعتباری تابع اعتبار ہوگا اور لاحظ کو اختیار ہوگا کہ اوپر سے نیچے اترتا ہوا اجزاء فرض کرتا آئے خواہ نیچے سے اوپر چرُتا دونوں صورتوں میں وصفِ آنیت کو سیلان ہوگا کہ محض اعتباری الٹے سیدھے میں متردد،نیز لاحظ کو اختیار ہوگا کہ معًا ہزار جگہ تجزیہ فرض کرلے اب نہ سیلان


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن