دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اور دیلمی نے مسند الفردوس میں انہیں انس رضی الله تعالٰی عنہ سے بایں الفاظ روایت کی ۔

"من زوی میراثاعن وارثہ زوی الله عنہ میراثہ من الجنۃ"[1]

جو اپنے وارث کی میراث سمیٹے تو الله جنت سے اس کی میراث سمیٹ لے گا۔

بطور محدثین اس کی سند میں کلام ہے۔

"فزید یضعف وابنہ شدید الضعف لاجرم ان قال السخاوی للحدیث بعد ایرادہ فی المقاصد الحسنۃ ھو ضعیف جدّا[2] وقال المناوی فی التیسیروالعزیزی فی السراج المنیر ضعفہ المنذری"[3]

زید ضعیف ہیں اور ان کے لڑکے شدید ضعیف اسی لیے امام سخاوی نے اس حدیث کو مقاصد حسنہ میں نقل کرنے کے بعد فرمایا یہ حدیث بڑی ضعیف ہے۔ اور مناوی نے تیسیر میں اور عزیزی نے سراج منیر میں منذری کے حوالے سے اس کو ضعیف کہا۔

مگر اس کے معنی عند العلماء مقبول ہیں۔ مشکوۃ میں اسے بروایت انس رضی الله تعالٰی عنہ سنن ابن ماجہ اور بروایت ابوہریرہ رضی الله عنہ شعب الایمان سے"مذکور فی السوال"کا لفظ نقل کیا اور شراح نے اس کی توجیہات لکھیں اور ابن عادل نے اپنی تفسیر میں اسے بصیغہ جزم رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی طرف نسبت کرکے اس سے تحریم اضرار فی الوصیۃ پر استدلال کیا۔ اور یہ آیت کریمہ سے اس کی تاکید کی۔ حیث قال:

"الاضرار فی الوصیۃ علی وجوہ"ان یوصی باکثرمن الثلث اویقر بما لہ لا جنبی ، اوعـلی نفسہ بدین لا حقیقۃ لہ او بان الدین الذی کان لہ علی فلان استوفاہ ،اویبیع بثمن رخیص، او یشتری بغال ، کل ذٰلك لان لایصل

اضراروصیت میں چند طریقے پر ہوتا ہے ۔ (۱) ثلث سے زائد وصیت کرے (۲) اجنبی کے لیے مال کا اقرار کرے۔(۳) یا فرضی قرض کا اقرار کرے (۴) وہ قرض جو دوسرے پر تھا اس کو وصول کرچکا ہو۔(۵) کسی چیز کو سستا بیچ دے (۶) مہنگا خریدے (۷) ثلث کی وصیت کرے۔

 


 

 



[1] الفرودس بمأثور الخطاب حدیث نمبر ۵۷۱۳ دارالکتب العلمیہ بیروت۳/ ۵۴۸

[2]   المقاصد الحسنہ تحت حدیث ۱۱۲۸ دارالکتب العلمیہ بیروت ص۴۱۳

[3] التیسیر شرح الجامع الصغیر ۸۸۸۶ مکتبہ الامام الشافعی۲/ ۴۳۳،السراج المنیر شرح الجامع الصغیر من فر من میراث وارثہ المطبعۃ الازہریہ المصریہ مصر ۳/ ۳۴۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن