دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

ان سب حرکات ِ کثیرہ سے قائم ہے۔تو عرض واحدہ بالشخص کا موضوعات جداگانہ سے قیام لازم اور ان میں ایك سے تو ترجیح بلا مرجح۔

رَدّتشدّق:آن سیال کے بارے میں اگلے زبانی ادعا اور حرکت پر فاسد قیاس کے سوا کوئی دلیل یا شبہ نہ لائے نہ اس کا سیلان بتانے پائے مگر متشدق جو نپوری سے کب رہا جائے ا س حدس کے سر ڈھالا اور سیلان کا راستہ نکالا اور ایك طویل شقشقہ گھڑ ڈالا جس کا حاصل بے حاصل یہ کہ متحرك جس وقت حرکت کررہا ہے اس کی ذات کے مقابل نہ مسافت ہے نہ حرکتِ قطعیہ،نہ زمانہ کہ ان سب میں کچھ گزر گیا کچھ آئندہ ہے بلکہ اس کے مقابل مسافت سے ایك نقطہ ہے اور حرکت قطعیہ سے توسط اور زمانہ سے ایك آن۔یہ سب حدود و غایات ہیں،اور خود متحرك بحیثیت تحرك اپنے نفس کے لیے ایك حد ہے گویا وہ مبدء سے یہاں تك ایك امر ممتد ہے تو ہر حد مسافت پر اپنی حیثیت انتقال کے لحاظ سے خود اپنی حد ہے اب متحرك اپنی ذا ت سے باقی اور ان نسبتوں سے متجدد،یونہی حرکتِ توسطیہ،تو اس سے ذہن میں آپ ہی آتا ہے کہ وہ آن جو زمانے سے اس کا خط ہے وہ بھی بذاتِ خود باقی ہو اگر چہ بحیثت آنیت باقی نہ ہو کہ آن کا وجود نہیں مگر زمانے کے دو جزوں میں حدِ فاصل ہو کر پھر وہاں سے منتقل ہو کر دوسرے جزوں  

(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)

التی ھی بازاء الحدود الموھومۃ للحرکۃ بمعنی القطع فی ازاء النقاط التی ھی اطراف الخطوط بالفعل و النقاط المفروضۃ فی الخط المتصل بالتوھم الا ان الان لیس الاالان الوھمی فی الزمان ولایکون الا فاصلا والنقط منھا موھومۃ واصلۃ ومنہا موجودۃ فاصلۃ کما فی الحدود الحرکات القطعیۃ واطرافہا اھ ۱۲ منہ غفرلہ۔

مسافت کی حدود میں متحرك کے وجودات فرض کیے جائیں ان نقاط کے مقابل جو خطوط کے اطراف میں بالفعل ہیں یا خط متصل میں وہم کی مدد سے فرض کیے گئے ہیں۔لیکن آن تو وہی ہے جس کا زمانے میں وہمی طور پر ثبوت ہے اور یہ فاصل ہی ہوگی جب کہ بعض نقطے وہمی اور واصل ہیں اور بعض موجود ہیں۔اور فاصل، جیسے کہ حرکات قطعیہ کی حدود اور ان کی اطراف میں ہے ۱ ھ ۱۲ منہ غفرلہ(ت)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن