دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

متحرك ہو،یا سو گز کا جسم مبدء سے جدائی کے بعد منتہی تك پہنچنے سے پہلے توسط دونوں کو یکساں ہے یہ نہیں کہ نقطےکا توسط جسم کے توسط سے چھوٹا ہے کہ توسط میں تشکیك نہیں لیکن جہت متحرك سے وہ غیر متناہی تقسیم کے قابل ہے کہ تمام جسم متحرك میں ساری ہے اس میں جہاں جو جز فرض کیجئے مبدءومنتہی میں متوسط ہے ہر آن میں اس کی جو حالت تھی نہ کبھی پہلے تھی نہ بعد کو،اسی کو یوں تعبیر کرتے ہیں کہ حرکت تو سطیہ عرض میں منقسم ہے طول میں نہیں۔طول سے مراد جانب مسافت اور عرض سے جانب متحرك خواہ تقسیم اس کے طول یا عرض کسی بعد میں ہو۔اور جب وہ ایسی منقسم ہے آن اس پر کیونکر منطبق ہوسکتی ہے اگر کہیے اس حالت میں وہ حرکتِ واحدہ نہیں بلکہ کثیرہ متحرکوں کی کثیر حرکات،جیسا جونپوری وغیرہ نے کہا اس لیے کہ ہر جز اور اس کی حرکت جدا ہے اور ہم نے حرکتِ واحدہ کو بسیط کہا ہے۔

اقول:اس سے یہ مراد کہ جس طرح جسم میں اجزاء بالقوہ ہیں یونہی یہ حرکت حرکات بالقوہ تو بھی قابلیت انقسام ہے اور اگر یہ مقصود کہ بحسب اجزا حرکاتِ کثیرہ بالفعل ہیں ان میں ہر ایك بسیط ہے نہ مجموعہ تو اولًا یا تو جواہر فردہ لازم کہ یہ حرکاتِ بسیطہ نہ ہوں گی مگر اجزائے بسیط کی اور جب بالفعل ہیں تو ضرور متحرکات بھی بالفعل یا غیر متناہی کا محصو رہونا کہ اجزا باوصف لامتناہی حدود شکل میں محصور ہیں۔

ثانیًا:آن سیال ظاہر ہے کہ جو ہر نہیں ورنہ جوہر فرد ہو ا ور ضرور مقولہ کیف سے ہے کہ نہ بالذات قابل قسمت نہ طالب نسبت، اور اس کا موضوع نہیں مگر حرکت عــــــہ توسطیہ جس طرح زمانہ کا

عــــــہ:صاحب ِ قبسات نے اُسے جرم فلك الافلاك سے قائم بتایا اور یہ ہمارے قول کے منافی نہیں یہ حرکتِ توسطیہ سے قائم اور وہ فلك سے تو یہ فلك سے۔قبسات کی عبارت یہ ہے۔

کما فی الحرکۃ امران مختلفان بالمفہوم متباینان بالذات کذلك بازائھما فی الزمان شیئان مختلفان احدھما الان السیال وھو مکیال الحرکۃ التوسطیۃ و ما تنطبق ھی علیہ غیر مفارقۃ ایاہ مادامت موجودۃ والاخر

جیسے حرکت میں دو امر ہیں جو مفہوم میں مختلف اور ذات کے لحاظ سے متبائن ہیں،اسی طرح ان کے مقابل زمانہ میں دو مختلف چیزیں ہیں ایك آن سیال اور یہ حرکت تو سطیہ کا پیمانہ ہے اور حرکت تو سطیہ اس پر منطبق ہوتی ہے اور جب تك موجود رہتی ہے اس سے جدا نہیں ہوتی دوسری (باقی اگلے صفحہ پر)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن