دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

ذہن میں اسی کی صورت کے امثال پے درپے اتصال پا کر امتداد بناتے ہیں تو ممتدذہنی گویا اسی سیال خارجی کے امثال سے مرکب اور اس کی مقدار انہیں مقادیر امثال کا مجموعہ کہ اسی مقدار خارجی کے اضعاف ہیں۔اب یہاں ممتدذہنی تو حرکت قطعیہ ہے اوراس کی مقدار زمانہ خارج میں سیال،تم نے آن کو لیا۔

(۱)اس کی مقدار محال کہ وہ راسًا ناقابلِ انقسام،تو چار میں سے ایك تو یہ غائب ہوئی۔

(۲)وہ جو ایك خارج میں ہے مقدار کے مقابل نہیں بلکہ سیال کے تو چاہیے کہ آن حرکت قطعیہ کی جنس سے ہو اور حرکتِ قطعیہ کے حصوں سے ایك حصہ،یہ بھی باطل پھر اس کے سیلان سے ان کا ارتسام کیسا،اگر کہیے ہم وہ امر ممتد اور اس کی مقدار حرکت قطعیہ وزمانہ نہیں لیتے بلکہ زمانہ او راس کا امتداد،اب ممتد جنس سیال سے ہوگیا اور گویا اس کے حصوں سے ایك حصہ۔

اقول:اب بھی بوجوہ غلط۔

(۱)اب زمانہ متقدر ہوگیا حالانکہ مقدار ہے امتداد زمانے کو عارض ہوگیا حالانکہ وہ خود امتداد ہے۔

(۲)زمانہ اگر خارج میں موجود ہو آن نہ ہر گز اس کا حصہ ہوگی نہ حصہ کا مثل،بلکہ اس کی طرف۔

(۳)آن کی مقدار اب یہی معدوم جو امتداد زمانہ کے مقابل ہوتی اگر کہیے ہم وہ خارج کی دو چیزیں حرکت تو سطیہ و آن لیتے ہیں اور ذہن کی دو حرکت قطعیہ و زمانہ آن کو سیال اس لیے کہہ دیا ہے کہ سیال یعنی حرکت توسطیہ پر منطبق ہے اب تو چاروں کا تجانس و تعادل ہوگیا۔

اقول:اب بھی غلط:

(۱)جس طرح آن کے لیے مقدار نہیں آن کسی کے لیے مقدار نہیں۔

(۲)وہی کہ آن حصہ ئ زمانہ نہیں غرض خارج سے ذہن میں ارتسام زمانہ کسی پہلو ٹھیك نہیں آتا۔

سادسًا اقول:آن سیال کا حرکت تو سطیہ پر انطباق بھی محال،آن کسی وجہ سے کسی جہت میں اصلًا قابلِ انقسام نہیں اور حرکت توسطیہ صرف جہت مسافت سے منقسم نہیں کہ ایك نقطہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن