30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۷)اس کا سیلانا امتداد متصل میں واقع ان کے طفرے اس اتصال کے قاطع۔
(۸)اس سے جدید امتداد متخیل ان کے بعد حتاج تخیل کہ اس کا سیلان رسم امتداد کا ذمہ دار ان کے خلا بھرنے کو خود امتدادور کار۔
(۹)اس کا سیلان امتداد کا راسم ان کا تفرق اس کا بھی حاسم عــــــہ یعنی وہ امتداد متصل وحدانی دکھائے یہاں مستقل تخیل کے بعد بھی جو بنے ٹکڑے ٹکڑے آئے۔
(۱۰)زمانہ تخیل حدود پر موقوف نہیں۔
(۱۱)نہ اس کا محتاج کہ بعد تفرق اتصال پائے اس کے اتصال موہوم میں یہ حدود فرض کرسکتے ہیں نہ کہ یہ حدود ہولیں اس کے بعد انہیں امتدادوں سے وصل کیا جائے۔
(۱۲)قطرئہ سیالہ و شعلہ جوالہ کی مثالیں بھی اس بیان پر خوب منطبق ان میں یونہی حدود فرض ہو کہ خطوط وصل ہوتے ہوں گے۔دیکھئے نہ کوئی شے بسیط موجود بتاسکے نہ ہر گز اس کا سیلان بناسکے۔
ولن یصلح العطار ماافسدہ الدھر
(جس کو دہر فاسد کردے اس کی اصلاح عطار ہرگز نہیں کرسکتا۔(ت)
خامسًا اقول:جب سیلان خارجی سے امتداد ذہنی بنتا ہے وہاں دو چیزیں خارج میں ہوتی ہیں،ایك وہ سیال جیسے قطرہ نازلہ، دوسرے اس کی مقدار مثلًا جو بھر،اور دو ذہن میں ایك وہ امر ممتمد کہ اس کے سیلان متصل سے موہوم ہوا مثلًا خط آبی دوسرے اس ممتد کی مقدار مثلًا دس گز خارج کی دوسری چیزیں ذہن کی دونوں چیزوں کی مجانس ا ور گویا ان کے اجزا سے ایك جز ان کے حصوں سے ایك حصہ ہوتی ہیں بایں معنی کہ مثلًا یہ پانی کا خط اگر خارج میں ہوتا تو وہ قطرہ اس کا ایك حصہ ہوتا اور اس کی جو بھر مقدار اس کی دس گز مقدار کا حصہ کہ سیلان سے
|
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ) وھو المراد فی الثامن و بعدہ۔والثالث مایعرض نفس السائل بالعرض بحسب السیلان وھوالمراد فی السادس فافہم ۱۲ منہ۔ عــــــہ:الجسم فوق عدم التخیل فشتان ماثبوت العدم وعدم الثبوت ۱۲ منہ غفرلہ۔ |
وہی مراد ہے وجہ ہشتم اور اس کے مابعد میں۔ثالث وہ جو نفس سائل کو عارض ہو باعتبار سیلان کے،وجہ ششم میں وہی مراد ہے،تو سمجھ لے۔(ت) جسم عدم تخیل سے فوق ہے تو ثبوتِ عدم اور عدم ثبوت میں بہت فر ق ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع