30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ سب اس تقدیر پر ہے کہ موثر صرف جمیع اجزا بشرط اجتماع ہوں اور اگر جموع من حیث ھو مجموع موثر ہو یعنی ہیئت اجتماعیہ موثر میں داخل تو امراظہر ہے،اب اجزاء تین وجہ پر ہیں،
(۱)مرسل نفس اجزا۔(۲)معری متفرقہ۔(۳)محلی مجتمعہ کہ لابشرط و بشرط لاوبشرط شے کے مراتب ہیں۔
پانچ مرسل دس مرسل کا نصف ہے لیکن دس مع ہیئت اجتماعیہ کا نصف نہ پانچ مرسل ہے نہ بلا ہیئت اجتماعیہ نہ مع ہیئت اجتماعیہ کو یہ ہیئت اجتماعیہ اسی کی مثل ہے جو دس۱۰ محلی میں ہے نہ کہ اس کی نصف تو دس محلی کی جو قوت ہوگی اس کے انصاف و اثلاث میں نہ ہوگی کہ اس کے لیے انصاف و اثلاث ہی نہیں۔یہ جو انصاف و اثلاث ہیں دس مرسل کے ہیں اور اس کے لیے وہ قوت نہیں۔اسی قدر اس کے رد کو بس ہے زیادہ اطالت کی حاجت نہیں،وﷲ الحمد۔
مقام بست وپنجم
آن سیّال کوئی چیز نہیں،ارسطو وابن سینا اور ان کے چیلوں نے کہا حرکت کے دو اطلاق ہیں۔
اول:حرکت بمعنی التوسط کہ مبدء سے جدائی کے بعد اور منتہی تك وصول سے پہلے جسم کے لیے مبدء و منتہی میں متوسط ہونے کی ایك حالت دائمہ باقیہ ہے کہ خود اپنی ذات میں ناقابل قسمت اور اول تا آخر بحالہا محفوظ و مستمر ہے اور آنات مفروضہ زمان حرکت میں حدود مفروضہ مسافت سے ہر آن اسے ایك نسبت تازہ ہے کہ نہ پہلے تھی نہ بعد کو ہو اس اعتبار سے سیال و نامستقر ہے اسے حرکت توسطیہ کہتے ہیں۔
دوم:حرکت بمعنی القطع جس طرح مینہ کی اترتی بوند سے پانی کا ایك خط اور بینٹی گھمانے سے آگ کا ایك دائرہ متوہم ہوتا ہے یونہی حرکت توسطیہ کے ان اختلاف نسب کے علی الاتصال توارد کے باعث مبدء سے منتہی تك ایك حرکت متصلہ وحدانیہ متخیل ہوتی ہے وجہ یہ کہ اس بوند یا شعلے یا متحرك کے ایك مکان میں ہونے کی ایك صورت خیال میں مرتسم ہوئی اور وہ بھی زائل نہ ہونے پائی تھی کہ معًا دوسرے تیسرے مکانوں میں ہونے کی صورتیں آئیں یونہی آخر تك لاجرم دہم میں ایك شیئ ممتد متصل پیدا ہوئی جو صور مذکورہ میں خط و دائرہ و حرکت ممتدہ وحدانیہ ہے اسے حرکت قطعیہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع