دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

جز بشرط شے قادر ہے کہ عین کل ہے اور کلام بشرط لا مین،اگر کہئے کہ جز قادر ہو جب تو محال مذکور لازم آئے گا۔

اقول:ہاں تو اس سے جز کا قادر ہونا محال ہوا کہ اس کے فرض سے محال لازم آیا نہ کہ قوت کل کی لامتناہی فاند فع ما قال الملاحسن فی حاشیتہ(تو جو ملّا حسن نے اس کے حاشیہ میں کہا وہ مندفع ہوگیا۔ت)رہا وہ اخیر جملہ کو ایك اس سے چھوٹی کو ہلا سکے گا۔

اقول:وہ بھی ہماری اس تقریر سے رد ہوگیا مقوی علیہ کے حصوں کا قوت کے حصوں پر انقسام ضرور ہے یا نہیں،اگر نہیں تو تمہاری دلیل باطل،اور اگر ہاں تو جو ہوا جہاز کو روزانہ سو میل لے جائے لازم کہ اس کا تجزیہ کرتے جاؤ۔تو سو میل کا اُن پر اقسام ہوتا رہے اور وہ حصہ کہ پتے کو بھی نہ ہلا سکے اس جہاز کو انگل بھر یا بال بھر غرض کچھ نہ کچھ روزانہ ضرور ہلائے یہ صریح باطل ہے یہ بیان اس کے ایضاح کو تھا کہ ممکن بعض قدرتیں ہیئت اجتماعیہ سے مروط ہوں اور ہیئت ِ اجتماعیہ مجموع میں حیث ہو مجموع کو عارض ہے نہ کہ ہر جز میں ساری تواجزا میں اس کا حصہ ہونا ضرور نہیں بلکہ نہ ہونا ضرور ہے کہ شرط مفقود ہے تو جسم کا ہر جز جسم ہونا اور بداہۃًجنس قوت کل سے کسی شیئ پر قادر ہونا اگر چہ اپنی نسبت پر اس جسم سے اصغر کی تحریك پر ہو یہ کچھ تمہیں مفید نہیں،ہاں ہر جز بھی کسی نہ کسی حصہ جسم کی تحریك پر قادر سہی مگر ممکن کہ عدت و مدت میں لامتناہی پر قدرت ہیئت اجتماعیہ سے مشروط ہو تو وہ ہر گز نہ کسی جز میں ہوگی نہ اس کی نسبت پر انقسام پائے گی کہ استحالہ لازم آئے کہ غیر متناہی کی تنصیف تثلیث وغیرہ ناممکن،"فاند فع ما تفوہ بہ الجونفوری واندفع ما ارادیہ اصلاحہ الملاّحسن فی حاشیتہ"(تو مندفع ہوگیا وہ جو اس کے حاشیہ(تو مندفع ہوگیا وہ جو اس کے حاشیہ میں ملا حسن نے کہا۔ت)اس کے بعد جونپوری نے ابن سینا کی تقریر پر رد کیا اور اپنی طرف سے حسب عادت کو شقشقہ لسان و لقلقہ بیان ہی اس کی بضاعت ہے اس دلیل کی ایك اور تقریر طویل ولا طائل گھڑی۔

اقول:بحمدہٖ تعالٰی وہ بھی ہماری اسی تقریر سے رد ہوگئی اس کا مبنی بھی اسی پر ہے کہ قوت بانقسام محل منقسم ہوا،اور ہم روشن کرچکے کہ قوت مشروطہ بہیئت اجتماعیہ اجزا پر منقسم نہ ہوگی کل ہر گز اجزا کی گنتی کا نام نہیں جیسے عشرہ کہ دس وحدتوں سی زیادہ اس میں کچھ نہیں تو اس کی قوت نہ ہوگی مگر قوائے اجزاء کا حاصل جمع بلکہ یہاں ایك امر زائد ہے جس نے کثرت کو وحدت کر دیا،یعنی یات اجتماعیہ اس سے جو قوت حاصل ہوگی یقینًا مجموع قوائے اجزاء کے علاوہ ہے اور اس کا خود جونپوری کو یہی اعتراف ہے مگر پھر ہیئت اجتماعیہ کو نہیں سمجھتا،اور انقسام محل سے تقسیم کرتا ہے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن