دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

وعدت میں کل کے برابر ہوئی کہ جتنے زمانے میں جتنے دورے کل قوت دے سکے حصہ یہی جب تو جز و کل برابر ہوگئے ورنہ ایك مبدء سے دونوں تحریکیں شروع کریں۔ضرور ہے کہ حصے کی تحریك تھك رہے گی تو متناہی ہوئی اور کل کی تحریك اسی نسبت محدود سے اس پر زائد ہوگی حصہ نصف ہے تو دوچند ثلث ہے تو سہ چندا ور جو متناہی پر بقدر متناہی زائد ہو امتناہی ہے تو قوتِ جسمانیہ کا اثر نہ ہوا مگر متناہی ہے طویل بیان کرتے ہیں جسے ہم نے تلخیص کیا۔

اقول:یہ محض تمویہہ وملمع کاری ہے۔

اولًا:ہم اختیار کرتے ہیں کہ حصہ مدت میں برابر اور عدت میں اپنی قدر ہوگا۔مثلًا کل قوت ایك دن میں دورہ دے تو نصف قوت دو دن میں دے گی،ثلث تین دن میں سبع ایك ہفتہ میں اس کے دورے اور اس کے دوروں کے آدھے تہائی ۷ /۱ ہوں گے مگر منقطع کوئی نہ ہوگا تو زمانہ برابر رہا اور دوروں کی گنتی سے فرق پڑا تو نہ جزء وکل برابر ہوئے نہ جزء کی تحریك منقطع نہ کل کی،اس پر بقدر متناہی زائد ابد کے دن ہفتے مہینے سال سب غیر متناہی ہیں اور دونوں سے ہفتے ۷ /۱ مہینے ۳۰/ ۱،سال ۳۵۵ /۱ نہ تساوی ہے نہ انقطاع۔

ثانیًا: کیا ضرور کہ جس کام پر کل قوت قادر ہو نصف اس کے نصف پر ہو۔ممکن کہ اس اثر پر قوی ہونا مشروط بہ ہیئت اجمتاعیہ ہو تو حصے سے ممکن نہیں،نظیر سے توضیح عــــــہ چاہو تو بداہۃًمعلوم کہ جہاز کے وزن مخصوص پر تحریك کے لیے ہوا کی ایك قوت درکار کہ اس سے کم ہو تو اصلًا حرکت نہ دے سکے اور یہ واقع ہے یقینًا معلوم کہ ہوا کی وہ قوت جو صرف ایك پتے کو کو ہلا سکے تحریك جہاز پر اصلًا قادر نہیں اور اس کی ایك قوت وہ ہے کہ جہازوں کو روزانہ سو میل لے جاتی ہے ضرور ہے کہ پہلی قوت غیر محرکہ کو اس قوت سے کوئی نسبت ہوگی،فرض کیجئے۔۱/۱۰۰۰ یا ۱/۱۰۰۰۰۰ تو تمہارے  

عــــــہ:بظاہر اس سے اقرب یہ مثال ہوسکتی ہے کہ کرہ حرکتِ وضیعہ کرسکتا ہے اور اس کے ثخن میں اسکا کوئی حصہ مثلًا نصف کسی شکل مضلع مثلًا مثلث یا مربع پر خواہ جڑا ہو یا جدا ہو ہر گز نصف دورہ یا حرکتِ وضعیہ کا کوئی حصہ نہیں کرسکتا کہ مضلع جب ادنٰی جنبش کرے قطعًا حرکت اینیہ ہوگی نہ وضعیہ جس میں این برقرار رہے اور صرف وضع بدلے۔فافھم ان کنت تفھم(تو سمجھ لے اگر تو سمجھتا ہے۔ت)۱۲ منہ غفرلہ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن