دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

ہوں یا غیر مرتب فلسفی زمانہ و حرکت فلك کی ازلیت اور خود افلاك و عناصر و ہیولات کے قدم شخصی اور موالید وصور نوعیہ کے قدم نوعی اور نفوس مجردہ کے بالفعل لاتناہی کے تحفظ کو زبردستی اس میں اجتماع بالفعل و ترتیب بالفعل کی دو قیدیں بڑھتا ہے اور یہ عــــــہ۱ اس کی ہوس خام ہے برہان تطبیق و برہان تضایف وغیرہما قطعًا مجتمع و متعاقب میں دونوں یکساں جاری۔

اولًا:ایامِ زمانہ و دورات فلك و انواع موالیداگر یونہی ازلی ہوں کہ ایك فنا ہو کر دوسرا پیدا ہو جب بھی قطعًا عقل حکم کرتی ہے کہ ایك سلسلہ کہ آج تك ہے یقینًا اس سلسلہ سدے کہ کل تك تھا بڑا ہے اب کل کو آج اور پرسوں کو کل اور اترسوں کو پرسوں سے مطابق کرتے جاؤ۔اگر دونوں سلسلے برابر چلے جائیں کبھی ختم نہ ہوں تو جزو کل برابر ہوگئے،اور اگر چھوٹا ختم ہوجائے تو متناہی ہوا۔اور بڑا اس پر زائد نہ تھا مگر ایك سے تو وہ بھی متناہی۔اس کے لیے ان کا بالفعل موجود ہونا کیا ضرور،تطبیق اگر خارج یا ذہن میں بالفعل تفصیلی درکار ہو تو وہ غیر متناہی موجود بالفعل میں بھی ممکن نہیں۔اور عــــــہ۲ اگرذہنی اجمالی کافی اور یقینًا کافی تو سب کافی الحال موجود ہونا کیا ضرور۔

اقول:بلکہ سلسلے متناہی نہ ہوں تو نہ صرف جز کل کا مساوی بلکہ اپنے کل کے ہزاروں لاکھوں مثل سے بڑا ہو تمام عدد صفر کے برابر رہ جائیں بلکہ صفر سے بھی کروڑوں حصے چھوٹے ہوں،غرض لاکھوں استحالے لازم آئیں،یہ سب ایك جملہ جبریہ سے واضح،یہ سلسلہ غیر متناہی سے ایك یا لاکھ جس قدر کم کرو اس کا نام ص رکھو ا ور باقی کا نام لا،اب تطبیق دو اگر دونوں برابر چلے جائیں تو لا + ص = لا – مشترك ساقط کیا "ص" ظاہر ہے کہ "ص" ہر عدد ہوسکتا ہے تو ہر عدد صفر کے برابر ہوا اور آپس میں بھی سب برابر ہوئے اور شك نہیں کہ دس کھرب لاکھ سے کروڑ حصے بڑا ہے تو ایك بھی لاکھ کا کروڑ مثل ہے نیز دس کھرب صفر کے برابر ہے تو لاکھ صفر کا بھی کروڑواں  

عــــــہ۱:ملّا جلال دوانی نے شرح عقائد عضدی اور ملا حسن لکھنوی نے حاشیہ مزخرفات جونپوری میں اس مبحث کو واضح کردیا ہے اسی سے متشدق جونپوری کی تمام خرافات کا رد روشن ہے،ہمیں تطویل کی حاجت نہیں ۱۲ منہ غفرلہ۔

 عــــــہ۲:اقول:تطبیق اجمالی نہ ہوگی مگر ذہن میں کہ خارج میں ہر ایك کا وجود ممتاز و منحاز ہے تو اجمال نہ ہوگا۔مگر انہیں اجمالًا لحاظ سے اور تطبیق تفصیلی ذہن و خارج دونوں میں ہوسکتی ہےلہذا انہیں تین حصر ہے ۱۲ منہ) 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن