دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

رابعًا اقول:اجتماع متنافیین اس وقت ہے کہ دونوں کا مقتضی ایك ہو یا دونوں مقتضے پورے عامل ہوں کہ ہر ایك کا پورا اثر واقع ہو۔ا ور اگر مقتضے دو ہوں اور ایك عامل دوسرا معطل یا دونوں عامل،مگر اثر ساقط یا صرف غالب کا بقدر غلبہ ظاہر تو ہر گز محال نہیں بلکہ واقع ہے جیسے وہ مرکب جس میں جز ناری نیچے اور ارضی اوپر ہو۔شك نہیں کہ نار اوپر لے جانا چاہے گی اور تراب نیچے لانا تو دو متنافی اثروں کا وقت واحد میں اقتضاہے مگر مقتضٰی جدا پھر اگر نارو تراب دونوں نوری کی قوت برابر ہے ساقط ہو کر اثر اصلًا مرتب نہ ہوگا مرکب ساکن رہے گا ورنہ جو غالب ہے اپنی طرف لے جائے گا۔اور دوسرے کی ممانعت سے اس میں ضعف آجائے گا۔یہاں اتنا بھی نہیں بلکہ شق اول ہے یعنی ایك عامل اور دوسرا محض معطل،مثلًا میل طبعی ایك منتہی تك لایا اور ہم نے مان لیا کہ وہ آنِ وصول میں موجود ہے مگر اس سے جدا کرنا طبیعت نہ چاہے گی بلکہ میل قسری یا ارادی کہ اسی آن میں حادث ہوا اور ان کا اجتماع متنافیین نہ ہوا کہ مقتضی جدا ہیں اور پہلا یعنی میل طبعی یہاں معطل محض کہ طبیعت جسم کا اسے حیز کا ہٹانا محال اور دوسرا عامل ہے تو کسی طرح اجتماع متنافیین نہ جانب موثر سے ہوا نہ جانب اثر میں۔یہ ہے ابن سینا کی وہ سعی جس پر جونپوری کو وہ ناز تھا کہ اس میں بصیرت طلبوں کی ہدایت ہے اور رشد خواہوں کو گمراہوں سے نجات عــــــہ۔ " وَ مَنۡ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوۡرًا فَمَا لَہٗ مِنۡ نُّوۡرٍ ﴿۴۰﴾٪"[1]۔(اور جسے اﷲ نور نہ دے اس کے لیے کہیں نور نہیں۔ت)واﷲ حق ہے کہ مَنۡ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوۡرًا فَمَا لَہٗ مِنۡ نُّوۡرٍ ،مگر نہ جانا کہ اس کا مصداق خود یہی مغرور۔

مقام بست و دوم

امور غیر متناہیہ کا عدم سے وجود میں آجانا مطلقًا محال ہے مجتمع ہوں خواہ متعاقب مرتب

عــــــہ:گرفتار فلسفہ مزخرفہ سے اس آیت پر ایمان تعجب کہ اہل نور کے نور جعل واجب سے ہوں تو اس کے مجعولات غیر متناہی ہوں گے حالانکہ وہ واحد من جمیع الجہات ہے والواحد لا یصدر عنہ الاالواحد بل ولا واحد(واحد سے نہیں صادر ہوتا مگر واحد بلکہ نا واحد۔ت)تو یوں کہاہوتا کہ من لم یجعل العقل الفعال(جسے عقل فعال نہ دے۔ت)ہاں بالعرض کا باب واسع ہے کہ واسطہ در واسطہ ہو کر واسطوں سے جعل اس تك منتہی ۱۲ منہ غفرلہ۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۴ /۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن