30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ذکر کیا اور جواب دیا کہ کہ انقسام مسافت محض موہوم ہے۔
اقول:مقام ۱۰،میں ہم اجزائے مقدار یہ پر کلام کرچکے وہی یہاں کافی ہے بداہۃًمتحرك مسافت کو شیئًا فشیئًا قطع کرتا اور اس کے حصول پر پہنچتا گزرتا ہے۔یہ حالت اس کے لیے خارج میں ہے نہ کہ ذہن ذاہن پر موقوف۔
ثانیًا:حل یہ کہ جدائی اگرچہ تاریخی نہیں کہ منتہی منقسم نہیں مگر اس کا حدوث آنی ہونا کب لازم،تم فلاسفہ ہی کہتے ہو کہ حدوث کی تیسری قسم وہ ہے کہ نہ دفعہ ہو نہ تدریجی بلکہ زمانی غیر تدریجی ہو جیسے حرکت توسطیہ کہ ہر گز ایك آن میں حادث نہیں ہو سکتی نہ ہر گز تدریجی کہ غیر منتقسم ہے کہ کیا محال ہے کہ جدائی بھی اسی قسم سے ہو۔
اقول:بلکہ مبانیت کا ایسا ہی ہونا لازم کہ وہ نہ ہوگی مگر حرکت سے اور حرکت زمانی،تو تتالی آنین لازم نہ آئی وہی زمانہ جس کی طرف یہ آن وصول ہے اس کا زمان حدوث ہے اور یہی زمانہ حرکت ثانیہ ہے۔بالجملہ یہی آن وصول دونوں حرکتوں اور دونوں جدائیوں کے دونوں زمانوں میں حدِ فاصل ہے اس سے پہلے پہلی جدائی تھی اور حرکت اولی اور اس کے بعد دوسری جدائی ہے اور حرکت ثانیہ اور خود اس آن میں نہ کوئی جدائی نہ کوئی حرکت اور آن میں وجود حرکت نہ ہونا سکون نہیں ورنہ ہمیشہ سکون ہی رہے کہ کوئی حرکت کبھی ایك آن میں نہیں ہوسکتی۔
شبہ ۲:حرکت میل سے پیدا ہوتی ہے اور یہی میل اس کی منتہی تك علت وصول ہے تو آن وصول میں اس کا وجود ضرور کہ معلول بے علت ناممکن اب دوسری حرکت کو دوسرا میل درکار،وہ اس آن میں ہوگا کہ پہلے میل نے جہاں تك پہنچایا دوسرا وہاں سے جدا کرے گا تو دونوں متنافی ہیں اور متنافیوں کا اجتماع ناممکن،اور میل کا حدوث آنی ہے،تو اس دوسرے کی آن حدوث اس آن وصول کے بعد ہے اور بیچ میں زمانہ فاصل جس میں سکون حاصل،یہ شبہ ابن سینا کا ہے اس پر بھی رد کثیر ہیں بعض ذکر کریں۔
اولًا:میل معد وصول ہے نہ کہ فاعل،تو آن وصول میں اس کا وجود کیا ضرور بلکہ عدم ضرور،تو دوسرا میل اسی آن میں پیدا ہو کر بلا فصل زمانہ دوسری حرکت دے گا نہ میلین کا اجتماع ہوگا نہ حرکت کا انقطاع۔
اقول:بحمدہ تعالٰی یہ رد بھی بہ نگاہِ اولین ہمارے ذہن میں آیا پھر شرح مقاصد میں دیکھا کہ اسے ضمنًا ذکر کرکے تصعیف کی اور وجہِ ضعف نہ بتائی وہاں عبارت یوں تھی کہ اگر مان لیں کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع