دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اجزا دشوار ہو ترجیح حفظ اوضاع اندرونی کو اسی قدر بس ہے امتنا ع تفرق کی حاجت نہیں۔

اقول:علی التسلیم جب امتناع خرق جا کر صلابت ممکن تو حرکتِ مستقیمہ ممکن ہوئی کہ محال ہوئی تو خرق محال ہوتا اور جب حرکت مستقیمہ ممکن تو یوں،نہیں،ممکن کہ فلك میں ثقل شدید ہو کہ اسے مطلقًا ہلنے نہ دے حفظ اوضاع انرونی کہ مرجع صلابت ہوئی حفظ اوضاع بیرونی کا مرجح ثقل ہو تو شبہ کی شق ثانی مختار رہی اور ترجیح بلا مرجح لازم نہ آئی بہرحال استدارہ ناثابت رہا۔

سادسًا:اقول:تم پر مصیبت یہ ہے کہ حرکت مستدیرہ کرکے بھی سب اوضاع پر علی سبیل البدلیۃ بھی نہ آسکے گا۔ظاہر ہے کہ ان قطبوں کے سوا اور اقطاب پر متحرك ہو تو اور اوضاع بدلیں گی اور اقطاب غیر متناہی اقسام تبدیل باقی رہ گئیں۔اگر کہیے مقصود اس قدر ہے کہ ایك وضع کا التزام نہ رہے کہ ترجیح بلا مرجح لازم اور جب ایك محور پر ہمیشہ متحرك ہے ہر وقت وضعیں بدل رہی رہی ہیں گو استیعاب اوضاع نہ ہو۔

اقول اولًا:یہ جواب کیا ہوا التزام وضع سے فرار تو اس لیے تھا کہ ترجیح بلا مرجح نہ ہو وہ اب بھی حاصل کہ ایك وضع کا التزام نہ سہی غیر متناہی وجوہ تبدیل سے ایك ہی وجہ کا التزام تو ہے۔

ثانیًا: اگر صرف اتنے میں کام چل جاتا ہے کہ وضع واحد کا التزام نہ رہے تو حرکت مستدیرہ کیا ضرور ہر وقت ایك خفیف ہلتا رہنا کافی،اگرچہ ایك ہی بال برابر کہ وضع ہر وقت یونہی بدلے گی۔

سابعًا اقول:سب جانے دو وضع واحد پر رہنا اس وقت ترجیح بلا مرجح ہے کہ انتقال سے کوئی مانع نہ ہو اور عدم مانع ممنوع۔

ثامنًا تا عاشرًا:بلکہ تین مانع موجود ہیں کہ قدرو جہت و محور کسی کی تعیین نہیں ہوسکتی۔رب انعمت علی فزد(اے میرے پرورگار تو نے مجھ پر انعام فرمایا ہے اس میں اضافہ فرما۔ت)

شبہ ۳:جب خود فلك میں مبدءمیل مستدیر ہے تو اس میں اس سے منع نہ ہوگا نہیں ہوسکتا کہ طالب بھی ہو اور مانع بھی نہ خارج سے ممانعت ہوگی کہ حرکت مستدیرہ سے مانع نہیں مگر میل مستقیم اور فلك میں نہیں،

لاجرم میل موجود ہوگا اور وہ موجب حرکت،یہ شبہ اولٰی کے چاك کار فو ہے وہاں نفس وجود مبدء کو موجب وجود میل ٹھہرادیا تھا۔اور اس سے ذہول کہ مانع بھی کوئی چیز ہے یہاں اس کا شعور ہوکر عدم مانع کا شاخسانہ بڑھایا اور اب بھی بوجوہ مردود،

اوّلًا:مبدءمیل مستدیرکا وجود ثابت نہیں۔(سیدشریف)

ثانیًا:اقول:بلکہ عدم ثابت،کما تقدم


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن