30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ثابت کرے(مواقف)
سادسًا:امکان انتقال کو امکان مبدءمیل درکار نہ کہ اُس کا وجود بالفعل(سیدشریف و خواجہ زادہ)اس پر سیالکوٹی نے اعتراض کیا کہ مبدء میل بالفعل نہ ہو تو نظر بذات جسم حرکت محال ہو کہ جس میں میل نہیں قاسر سے قبول حرکت نہ کرے گا حالانکہ اُس کا امکان ثابت ہوچکا۔
اقول:اس مبنی کے بطلان سے قطع نظر امتناع للذات اور امتناع لعدم الشرط میں فرق نہ کیا،نفس ذات کو حرکت سے ابا نہیں کہ امتناع ذاتی ہو،بالفعل امتناع اس لیے ہے کہ علت حرکت یعنی میل موجود نہیں مگر ذات کو اس کے حدوث سے منافات بھی نہیں تو حرکت سے ابا کب ہوا۔بالجملہ سلب امکان للذات میں لام تعلیل پر دو احتمال ہیں۔
اول:للذات متعلق سلب ہو یہ امتناع ذاتی ہے اور یہ یہاں نہیں۔
دوم:متعلق امکان ہو یعنی نفس ذات اس کے لیے کافی ہو اور کسی شے کی حاجت نہ ہو یہ ضرور یہاں مسلوب ہے اور منافی قابلیت نہیں وبعبارۃ اُخری امکان للذات ہی کے دو معنی ہیں لام تخصیص کا ہو یا تعلیل کا،اول امکان ذاتی ہے وہ ضرور ہے اور محتاج وجود مبدء نہیں،دوم امکان وقوع بوجہ نفس ذات ہے یہ بے میل نہیں اور امکان ذاتی کا منافی نہیں۔
سابعًا:بنظر طبیعت سب اوضاع سے اجزاء کی تساوی نسبت بنظر خصوص جز تساوی کو مستلزم نہیں ممکن کہ خاص اس جز کو خاص اس وضع سے مناسبت ہو تو اس کے لیے یہی وضع واجب ہو۔(سیالکوٹی)
اقول:یہ محل ِ نظر ہے ہذیت بے وجود خارجی معدوم ہے اور معدوم میں اقتضا نہیں،فتأمل(پس غور کیجئے)بہرحال چھ وجوہ سابقہ رد کے لیے وافی و افر ہیں۔
مقام نوزدہم
فلك کی حرکت ثابت نہیں۔ریاضیوں نے کواکب کی نو حرکاتِ مختلفہ دیکھیں ایك سب سے تیز حرکت یومیہ جس میں سب شریك ہیں۔اور ایك سب سے ست حرکت ثوابت اور ساتوں سیاروں کی۔
اقول:اور اتنا طبعیات سے لیا کہ افلاك پر خرق خال لاجرم افلاك کو متحرك بالذات مانا۔اور کواکب کو بالفرض اور اسی انتظام کے لیے وہ حوامل و متممات و تداویر وجو زہر و مائل و تددیر وغیرہا کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع