30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب :
یہ حدیث صحیح ہے اور اضافت شرف کے لیے ہے، جیسے بیتی ( میرا گھر ) اور ناقۃ الله ( الله کی اونٹنی) یا ضمیر آدم کی طرف ہے یعنی آدم کو ان کی کامل صورت پر بنایا ۔ طولہ ستّون ذراعًا [1]ان کا قد ساٹھ ہاتھ کا بخلاف اولادِ آدم کو بچہ چھوٹا پیدا ہوتا پھر بڑھ کر اپنے کامل قد کو پہنچتا ہے۔ والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۴: از ملك بنگال ضلع فرید پور موضع ٹپورا کاندے مرسلہ شمس الدین صاحب"عبادلہ ثلٰثہ"محققین کی اصطلاح میں کن کو کہتے ہیں؟
الجواب :
ابنائے عمر و عباس و عمروابن العاص رضی الله تعالٰی عنہم ۔
|
لاشترا کھم فی الزمان فی الزمان واقترابھم فی الاسنان اما افضل العبادلۃ عبداللّٰہ ابن مسعود فوق الکل وشیخ الکل رضوان الله تعالٰی علیھم اجمعین۔ |
ان کے ایك زمانے میں مشترك ہونے اور عمروں میں قریب قریب ہونے کی وجہ سے ان سب میں افضل عبدالله بن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ ہیں جو ان سب سے فائق اور سب کے شیخ ہیں رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین (ت) |
ہاں ہماری اصطلاح فقہی میں بجائے ثالث یہ ادل الکل ہیں۔ کمافی فتح القدیر ، والله تعالٰی اعلم ۔
مسئلہ ۵: از صاحب گنج مسئولہ چراغ علی صاحب ۲۵ ربیع الاول شریف ۱۳۳۱ھ
کسی حدیث یا اقوال مشائخ وغیرہ سے ثابت ہے کہ چہار شنبہ کو عصر کے وقت عربی کتاب جو شروع کرتے ہیں یا نہیں؟ اکثر لوگ چہار شنبہ عصر کے بعد نماز عربی کی کتاب اور جمعہ کے دن کو کسی وقت فارسی کی کتاب شروع کرنے کی عادت رکھتے ہیں یہ کیسا ہے؟
الجواب :
حدیث میں نبی کریم فرماتے ہیں:
[1] صحیح البخای کتاب الانبیاء باب خلق آدم و ذریتہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۶۸ صحیح مسلم کتاب الجنۃ ۲/ ۳۸۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع