دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

عنی نعمۃ انعتمہا علی وصل وسلم علٰی نعمتك الکبرٰی ورحمتك المعداۃ وفضلك العظیم وعلٰی الہ وصحبہ وامتہ وحزبہ اجمعین اٰمین والحمدﷲ رب العلمین"

اے واحد اے بزرگی والی ! جو نعمت تو نے مجھے عطا فرمائی ہی وہ مجھ سے زائل نہ فرما۔اور درود و سلام نازل فرما اپنی سب سے بڑی نعمت،اپنی بڑھی ہوئی رحمت اور اپنے فضل عظیم پر اور آپ کی آل آپ کے اصحاب اور آپ کی تمام امت پر۔آمین ! اور سب تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لیے ہیں جو پروردگار ہے تمام جہانوں کا(ت)

مقام ہفدہم

بسیط نہیں،فلسفی یہاں                چار شبہے رکھتا ہے جن کا حاصل دوہی ہے۔

شبہ ۱:اگر اجزائے مختلف الطبائع سے مرکب ہو تو ہر جز اپنے حیز کا طالب ہوگا تو اجزا پر حرکت مستقیمہ جائز ہوگی جو فلك میں محال ہے،یہ ہے وہ جسے بہت طویل کہا تھا۔ہم نے ایك سطر میں تلخیص کی اور اس کے کافی و وافی رد مقام ۶ و ۱۲ میں سن چکے۔

شبہ ۲:اجزاء بعض یا کل اپنے حیز سے جدا ہوں گے کہ دو طبیعتوں کا ایك حیز نہیں ہوسکتا تو جو غیر حیز میں ہے قسیرًا ہے اور قسر کو دوام نہیں۔مقاومت طبع سے سست ہوتا جائے گا۔اور بالاخر طبیعت غالب آئے گی اور گرہ کھل جائے گی تو فلك بکھر جائے گا اور حرکت باطل ہوجائے گی تو زمانہ منقطع ہوجائے گا کہ اُسی کی مقدار تھا حالانکہ زمانہ سرمدی ہے۔

اولًا:بارہا سن چکے کہ قسر کا وجوب انقطاع ممنوع

ثانیًا:عنقریب آتا ہے کہ زمانہ مقدار حرکت فلکیہ بلکہ اصلًا کسی حرکت کی مقدار نہیں۔

ثالثًا:یہ بھی کہ زمانہ سرے سے موجود ہی نہیں انقطاع و دوام کیسا۔

رابعًا:یہ بھی کہ زمانہ سرے سے موجود ہی نہیں انقطاع جائز۔

شبہ ۳:جن اجزاء سے فلك مرکب ہو اُن کی انتہا بسائط پر ضرور،ہر بسیط اگر اپنی شکل طبعی پر ہو تو کرہ ہوگا کہ بسیط کی یہی شکل طبعی ہے اور متعدد کرے مل کر ایك سطح کروی نہیں بن سکتی(کہ ہر دو کا تماس نہ ہوگا مگر ایك نقطے پر باقی بیچ میں فرجہ رہے گا)ورنہ جو شکل غیر طبعی پر ہوں ان کا طبعی کی طرف عود جائز ہوگا تو حرکت مستقیمہ جائز ہوئی۔(جونپوری)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن