دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

نامتصور سرے سے شبہ کا منبی ہی اڑ گیا۔

عاشرًا اقول:سب جانے دو فلك بسیط ہی سہی اور حرکت کے لیے تحدید کی حاجت اور یہ حرکت اجزا نہ طبعیہ نہ ارادیہ پھر قاسر سے کون مانع ہے ہم روشن کرچکے کہ فلك پر قاصر جائز،اب اس کی تحدید کی ہوئی جہات میں قاسر کا اس کے اجزاء کو حرکت دینا کیا محال ہے۔

تنبیہ:ہم نے حرکت اجزاء ارادیہ طبیعہ قسریہ ہر طرح کی لی ان میں جائز کہ نیچے ہی کے اجزا حیز غریب میں ہوں یا انہیں سے ارادہ متعلق ہو کہ خود مرجح ہے یا کوئی وجہ ترجیح ہو یا قاسر انہیں پر قسر کرے خواہ ارادۃً یا یوں کہ مثلًا بوجہ قرب انہیں پر اثر قسر پہنچے ان سب صورتوں میں اوپر کے اجزاء کہ حافظ محدب ہیں برقرار رہیں گے اور ممکن کہ وہ بھی تخلخل و تکاثف سے حرکت اینیہ کریں یا ان کا کوئی حصہ کٹ کر نیچے آئے اور معا دوسرا جسم پیدا ہو کر اس کی جگہ بھردے یا جوش دیگ کی طرح اوپر کے اجزا نیچے نیچی کے اوپر جایا کریں۔ان میں سب کو حرکت اینیہ ہوگی اور جملہ صور میں تحدید جہت میں خلل نہ آئے گا۔

الحمدﷲ تلك عشرۃ کاملۃ(الحمدﷲ یہ پوری دس ہوئیں ۱۰ ت)فلك اعلٰی پر تھا۔اب ایك باقی افلاك پر بھی سن لیجئے۔

حادی عشر:تحدید کا قصہ فلك اطلس میں تھا باقی آٹھ پر خرق سے کیا مانع اور معراج مبارك میں انہیں سات آٹھ کا خرق درکار نہ کہ تا سع کا جسے تم عرش اعظم سمجھتے ہو۔اس پر فلسفی نے کہا کہ ہر فلك میں مبدء میل مستدیر ہے تو مبدء میل مستقیم نہیں کہ اجتماع محال اور فلك پر قسر محال میل مستقیم محال تو حرکت مستقیمہ محال تو خرق محال۔یہ انہیں مقدمات باطلہ اور انکی امثال ہوساتِ عاطلہ پر مبنی ہے۔

اوّلًا اقول:حرکتِ مستدیرہ کہ مرصاد ہے حرکت کواکب ہے عنقریب آتا ہے کہ کسی فلك کے لیے حرکت درکنار اس کی صلاحیت ثابت نہیں تو مبدءمیل مستدیر کہاں سے آئے گا۔

ثانیًا اقول:بلکہ ہم ثابت کریں گے کہ اصولِ فلسفہ پر فلك کی حرکت مستدیرہ بلکہ مطلقًا حرکت محال۔

ثالثًا اقول:ہم ثابت کرچکے کہ فلك میں مبدءمیل مستقیم ہے۔

رابعًا: اجتماع میلین کیا محال مثلًا بنگو اور پہیے کی حرکت میں دونوں ہیں۔(مواقف)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن