دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

و مسلمین کو مفید رہی تو بحالِ حیات مجدد جب کہ ایك صدی کا آخر گزر گیااور دوسری کا اول موجود اور وہ حی ہو مجدد مائۃ ماضیہ کہنا مناسب ہوگا جو انقطاعِ تجدید کا موہم ہو۔ یا مجدد مائۃ حاضرہ کہ اس کی حیات اور فیض و تجدید کے استمرار پر دلیل ہو۔ والسلام۔ والله سبحانہ و تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲:                  مرسلہ جناب خلیل صاحب سوداگر ۔ کٹرہ مانسرائے بریلی۔

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جمعہ کو رمضان المبارك میں کوئی ہیبت ناك بات آنے والی ہے جس کی نسبت حضور کی طرف بعض آدمیوں نے کی ہے کہ مولوی صاحب نے ایسا فرمایا کہ جمعہ کی رات کو ایك ہیبت ناك آواز آئے گی۔ بیّنوا توجروا ( بیان فرمائیے اجر دیئے جاؤ گے ۔ت)

الجواب :

آئے گی مگر یہ نہ کہا تھا کہ اسی رمصان آئے گی۔ جب آئے گی تو وہ رمضان ہی ہوگا جس کی پندرھویں جمعہ کو ہوگی۔ اس سال زلزلے کثرت سے ہوں گے۔ اَولے کثرت سے پڑیں گے۔ پندرھویں شبِ رمضان شب جمعہ ایك دھماکہ ہوگا صبح کی نماز کے بعد ایك چنگھاڑ سنائی دے گی۔ حدیث میں آیا کہ اس تاریخ کو نمازِ صبح پڑھ کر گھروں کے اندر داخل ہوجاؤ اور کواڑ بند کرلو۔ گھر میں جتنے روزن ہوں بند کرلو۔ کان بند کرلو۔ پھرآواز سنو تو فورًا الله عزوجل کے لیے سجدہ میں گر و اورکہو"سبحٰن القدوس سبحٰن القدوس ربنا القدوس"(قدوس کے لیے پاکی ہے قدوس کے لیے پاکی ہے اور ہمارا پروردگار قدوس ہے۔ت) جو ایسا کرے گا نجات پائے گا جو نہ کرے گا ہلاك ہوگا[1]۔

یہ حدیث کا مضمون ہے۔ اس میں یہ تعیین نہیں کہ کس سنہ میں ایسا ہوگا۔ بہت رمضان گزر گئے جن کی پہلی جمعہ کو تھی اور ان شاء الله تعالٰی آئندہ بھی گزریں گے۔ ہاں جو خبر دی ہے ہونے والی ضرور ہے جب کبھی ہو۔ الله تعالٰی سے خوف و امید ہر وقت رکھنا چاہیے۔ والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳:                 مسئولہ حاجی شاہ محمد عرف کمال الله شاہ ساکن بریلی شریف محلہ برام پورہ       ۱۴ ربیع الاخر شریف ۱۳۲۷ھ

انّ الله خلق اٰدم علی صورتہ [2]( بے شك الله تعالٰی نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا کیا ۔ ت) اور حضور سے یہ عرض ہے یہ حدیث ہے یا قول ہے؟


 

 



[1] مسند الشاشی حدیث ۸۳۷ مکتبۃ العلوم والحکیم مدینہ منورہ ۲/ ۲۶۲ و ۲۶۳

[2] مسند احمد حنبل عن ابی ھریرۃ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۲۲۴، ۲۵۱، ۴۳۴،صحیح مسلم کتاب البروالصلۃ باب النہی عن ضرب الوجہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن