دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

رابعًا: تالابوں،نالوں میں جو پانی بھرا ہے تمہارے طور پر حیز غریب میں ہے تو واجب کہ اپنے حیز طبعی کی طرف حرکت کرے اور استحالہ خلا کے دفع کو ہوا موجود ہے جیسے وہاں پانی موجود تھا بلکہ یہی صورت راجح ہے کہ اب ہوا و پانی دونوں حیز غریب میں ہیں،اور پانی اونچا کہ اپنے حیز طبعی میں آجائے اور ہوا اس خلا کو بھر دے تو یہ ایك ہی حیز غریب میں ہوگا۔

خامسًا: بسیط کا ہر جز طالب حیز ہے ولہذا پانی کہ زمین پر ڈالیں اس کی دھار اپنے دل پر نہیں رہتی بلکہ تمام اجزاء اتر کر پھیل جاتے ہیں مگر ڈھال کی طرف خطِ مستقیم پر جاتے ہیں۔اگر مستدیر شکل میں پھیلیں جلد اپنے مقصد کو پہنچیں کہ مرکز سے محیط تك کسی کو اتنا فصل نہ ہوگا جو اجزائے بعید کو خطِ مستقیم میں اور طبیعت ہمیشہ قربِ طرق سے اپنے مقتضی میں جانا چاہتی ہے تو واجب تھا کہ زمین پر شکل دائرہ میں پھیلتا۔ان تمام وجوہ سے ثابت کہ پانی طالب سفل مطلق ہے تو قول اول ار جح ہے تو اس دورہ زمین یعنی حیز لایتجزی کے سوا جو مرکز عالم پر منطبق ہے چاروں عناصر ازلًا ابدًا اپنے حیز طبعی سے محروم ہیں۔

دلیل چہارم:تم کرہ نار کو مشایعتِ فلك میں دائم حرکت مستدیرہ مانتے ہو،ظاہر ہے کہ یہ نہ ارادیہ نہ طبعیہ،اور ہم نے فوزمبین میں زیر دلیل صدم بیان قاطع سے روشن کیا کہ فلاسفہ کا اسے عرضیہ کہنا باطل ابن سینا نے جو اس کی وجہ تراشی مضحکہ محضہ ہے لاجرم قسریہ ہے،اور قسریہ کو دوام۔

دلیل پنجم:اس سے بڑھ کر فلك ثوابت و جملہ ممثلات کا بہ تبعیت فلك الافلاك حرکت یومیہ کرنا اور یہاں جوابن سینا نے فرضیت کی وجہ گھڑی بالکل شیخ چلی کی کہانی ہے کما بیّنّافی کتابنا الفوز المبین(جیسا کہ ہم نے اپنی کتاب فوزمبین میں اس کو بیان کیا ہے۔ت)لاجرم یہ سب قسریہ ہیں اور سب دائم یہاں فوزمبین میں ہمارا کلام یہ ہے۔

اقول:وباﷲ التوفیق ہماری رائے میں حق یہ ہے کہ حرکت وضعیہ میں عرضیت کی کوئی تصویر پایہ ثبوت تك نہ پہنچی۔جب تك مابالعرض مابالذات کے ثخن میں ایسا نہ ہو کہ اس کی حرکت وضعیہ سے اس کا این موہوم بدلے این موہوم سے یہاں ہماری مراد وہ قضا ہے کہ مابالذات کو محیط ہے ظاہر ہے کہ حامل کو جو فضا حاوی ہے تدویر کہ ثحن حامل میں ہے۔اس فضا کے ایك حصے میں ہے جب حامل حرکت و ضعیہ کرے گا ضرور تدویر اس حصہ فضا سے دوسرے حصہ میں آئے گی تو اگر چہ خود ساکن محض ہو ضرور ضرور اس کی حرکت وضعیہ سے اس کی وضع بدلے گی این موہوم بدلا۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن