دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

(۳)حرکت مجھے اس تك پہنچائے گی۔

(۵)وہ اقرب طرق پر چاہیے کہ جلد وصول ہو۔

(۶)یہ جو راہ میں ملا اجنبی ہے۔

(۷)اسے دفع نہ کروں تو یہ مجھے وصول الی المطلوب سے روکے گا۔

(۸)جس پر جب تھا اور جس پر اب آیا دونوں جنس واحد سے تھے ان میں تمیز کی کہ یہ میرے مقصد سے دور اور وہ نزدیك ہے، بغیر ان آٹھ مقصودوں کے یہ افعال کیسے واقع ہوئے ہیں جن میں ایك خود حرکت بھی ہے اور جب ان سب کے نتائج قوت غیر شاعرہ سے ایسے ہی واقع ہورہے ہیں گویا اسے ان سب کا شعورہے تو نری حرکت کا صدور بے قصور و بے شعور کیا محال و محذور۔

(رَدِّ دوم)اقول:کیا محا ل ہے کہ تمام اوضاع کہ اس دورے سے حاصل ہوں سب منافر طبع ہوں تو وہ سب مہروب ہوں گے ان میں مطلوب کوئی نہیں۔تو حرکت کمال اول بھی رہی کہ کمال ثانی ترك منافر ہے اور منقطع بھی نہ ہوگی کہ ہر جگہ منافر کا تجدد ہے اور مطلوب و مہروب بھی ایك ہی نہ ہوئے کہ مطلوب منافر سے بچنا ہے اور وہ متروك نہیں متروك یہ اوضاع ہیں اور وہ مطلوب نہیں،ہر جز کا ایك وضع چھوڑ کر دوسری پر آنا اس کی تحصیل کو نہیں بلکہ اس کی تبدیل کو۔

(رَدِّ سوم)اقول:کیا محال ہے کہ مقتضائے طبع اقرب اوضاع جدیدہ کی تحصیل ہو نہ بااعتبار خصوص وضع بلکہ اعتبار وصف مذکور اقتضائے طبع پر کوئی ایسی تحدید نہیں جس سے یہ اس میں نہ آسکے نہ ہر گز اس کی لم معلوم ہونی ضرور۔مقناطیس کا جذب،کہروبا کی کشش،مقناطیسی سوئی کا ہر وقت مواجہہ ستارہ قطب رہنا،ادھر سے پھیری جائے تو تھرتھرا کرپھر اسی طرف ہوجانا، آفتاب [1]پر جب کوئی بڑ ا کلف پیدا ہو اس سوئی کا زیادہ مضطرب و بے قرار ہونا،سورج مکھی کے پھول کا بر وقت روبہ شمس رہنا،طلوع سے غروب تك آفتاب جیسا جیسا بدلے اس کا اسی طرف رخ پھرنا غروب کے بعد نیچے گر جانا وغیرہا۔صدہا افعال طبعیہ غیر معقول المعنٰی ہیں،کیا دشوار کہ یہ بھی انہیں میں سے ہو تو وضع حاصل کا ترك وضع اقرب جدید کی تحصیل کو ہے اور بعد تمامی دورہ اس پر آنا اس وقت اس کی طلب نہیں بلکہ تمام متوسط طلبوں کے بعد یہ اقرب اوضاع جدیدہ


 

 



[1] ص ۱۴۷۔۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن