30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہی ہوتا کہ دوسری شے کی طرف لے جائے۔(یعنی اس کا کمال ثانی کی غرض سے کمال اول ہونا جسے طوسی نے شرح اشارات میں اس رد کا جواب قرار دیا)فلسفی زعم ہے ہمیں مسلم نہیں،ہاں اکثر حرکتیں ایسی ہی ہوتی ہیں۔اس سے کیا لازم کہ حرکت ایسی ہی ہو،ابن رشد فلسفی مالکی نے جواب دیا کہ حرکت محض امر ذہنی سے تو بالذات اسی کی کی مطلوب ہوسکتی ہے۔جو صاحب ارادہ ہو کہ خود حرکت کی طلب نہ ہوگی مگر شوق حرکت سے اور شوق بے تصور ناممکن۔
اقول:اوّلًا: حرکت کا ذہنی محض ہونا قبل حدوث مراد یا بعد علی الاوّل کوئی غرض کبھی نہیں ہوتی مگر ذہنی کہ موجود ہو تو تحصیل حاصل ہو مثلًا طلب خیز نہیں بلکہ طلب حصول فی الخیر کہ غرض وہ جو فعل پر مرتب ہو اور ذات حیز حرکت پر مترتب نہیں کہ وقت حرکت حصول فی الخیر موجود فی الخارج نہیں تو اس کا وجود نہ ہوگا مگر ذہنی تو حرکت وغیر حرکت میں فرق باطل و علی الثانی حرکت ہر گز ذہنی نہیں موجود فی الخارج ہے جس سے ایك ذہنی محض منتز ہوتی ہے۔
ثانیًا: طلب بے شوق نہ ہونا عام ہے یا حرکت ہی سے خاص ثانی ممنوع بلکہ بداہۃ تحکم اور اول حرکت طبعیہ کا مطلقًا احالہ۔
ثالثًا: ذہنی کے لیے تعقل چاہیے تو خارجی کے لیے احساس ضرور نہیں اور طبیعت دونوں سے عاری اور یہ کہ ادراك یہیں درکار نہ وہاں تحکم محض ہے یہ ہے ان کی فلسفیت۔
رابعًا: پتھر مٹی کے ستون پر رکھا تھا،ستون مہندم ہو کر نیچے سے نکل گیا۔پتھر جانب زمین چلا راہ میں ہوا وغیرہ جو مزاحم ملا اسے دفع کرتا زمین تك پہنچا تو۔
(۱)وقت حرکت جانا کہ میں اپنے حیز میں نہیں۔
(۲)یہ کہ حیز وہ ہے۔
(۳)اس سمت پر ہے۔
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)
اعادہ معدوم محال،دوبارہ اس کی مثل وضع آئے گی۔نہ وہ تو جو متروك ہے مطلوب نہیں۔
اقول:اوّل: وضع آئندہ وگزشتہ میں فارق نہ ہوگا مگر زمانہ اور اقتضائے طبع تبدل زمانہ سے تبدیل نہیں ہوتا۔
ثانیًا: امر طبعی میں جس طرح یہ محال کہ جو متروك ہے وہی مطلوب ہو،یونہی یہ بھی محال کہ جو مطلوب ہے وہی مترك ہو تجددو امثال سے اول کا جواب ہوگیا ثانی بدستور رہا کہ یہ مثل آئندہ کہ اب مطلوب ہے یہی مل کر متروك ہوگا۔۱۲ منہ غفرلہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع