30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نصف دیر میں چلے گا تو حرکت مع معاوق بلا معاوق کے برابر ہوگئی حالانکہ دونوں جگہ صرف معاوق درکار،پہلی صورت میں معاوق خارجی مثل ملا کافی توقسر کے لیے ضرورت میل طبعی ثابت نہیں اور دوسری میں معاوق داخلی مثل میل کافی تو استحالہ خلاف ثابت نہیں،غرض وہاں معاوق خارجی کو بھولتے ہیں اور یہاں داخلی کو یہ ہے ان کا تفلسف فلاسفہ کے لیے استحالہ خلا میں دو واہی شبہے اور ہیں کہ مواقف میں مع رد مذکور میں اور زرنقات و سر نقات عــــــہ اگر ثابت ہوگا تو استحالہ عادیہ نہ عقلیہ ان کی بڑی دستاویز یہی شبہ مردودہ تھا اس پر بھی زیادہ کلام کی حاجت نہیں کہ خود ان کے بڑے خونگرم حامی متشدق جونپوری نے شمس بازغہ میں اگرچہ ابوالبرکات بغدادی کے اعتراض کو نہایت سقوط میں بتایا مگر اسی سے اخذ کرکے دونوں مقاموں میں فلاسفہ کا جہل واضح ہو روشن کردیا ہے اور دونوں جگہ دلیل کا ناتمام ہونا صاف مان لیا ہے پھر بھی دونوں دعوؤں پر فصلیں عقد کرتا اور انہیں مردود باتوں پر لاتا ہے۔یونہی اور مواضع مردودہ میں بااینہمہ خطبہ میں ادعا کرتا ہے کہ اس کی کتاب حکمتِ حقہ حقیقیہ یقینیہ کے بیان میں ہے جس کا اتباع واجب،معاذ اﷲ اسی خرافاتِ مطرودہ اور ان سے بدتر کفریات مردودہ کو جن میں سے بعض کا بیان آتا ہے قرآن عظیم ٹھہرادیا۔" زُیِّنَ لَہُمْ سُوۡٓءُ اَعْمٰلِہِمْ ؕ"[1]ان کے برے کام ان کی آنکھوں میں بھلے لگتے ہیں،(ت)
مقام ششم
حیز شکل مقدار اور جتنی چیزیں جسم کے لیے فی نفسہ ضروری ہیں کہ جسم کا ان سے خلو نا متصور ان میں بھی کسی شیئ کا جسم کے لیے طبعی ہونا کچھ ضرور نہیں،فلسفی ضرور جانتا،اور اس پر دلیل یہ دیتا ہے کہ جب جسم کو بعد وجود اس کی طبیعت پر چھوڑا جائے جتنے امور خارجیہ سے خالی ہوسکتا ہے خالی فرض کیا جائے ضرور اس تقدیر پر بھی کسی حیز میں نہ ہونا محال اور معًا سب چیزوں میں ہونا محال لاجرم ۱کسی حیز خاص میں ہوگا۔اب مطلق جسم تو مطلق حیز ۲ کا طالب تھا اس خصوص کے لیے کوئی مقتضی درکار وہ کوئی امر خارج نہیں ہوسکتا کہ اس سے خلو مفروض نہ فاعل کہ بے اس کے اگرچہ
عــــــہ:یہ دونوں مسودہ میں ایسے ہی لکھے ہیں پڑھنے میں نہیں آئے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع