دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

کہ خود آئے کہ اب اس میں میل خارجی و داخلی دونوں جمع ہیں اور شك نہیں کہ رمی جتنی قوت سے ہوگی اس سرعت میں زیادت ہوگی اور طبیعت حجر میں نیچے جانے کی مزاحمت نہیں بلکہ اقتضا ہے،اور یہ بھی نہیں کہ کسی حد معین پر اقتضا اور زائد سے اباء ہو۔بلکہ بمقتضائے طبع اسرع اوقات میں حصول مطلوب ہے تو ظاہرہوا کہ فاعل کی مختلف قوتوں کا اثر مختلف ہونا مزاحمت پر موقوف نہیں البتہ وہ اختلاف کو جانب قابل سے ہے اس کی مزاحمت سے ہے قوی زیادہ مزاحم ہوگا اور ضعیف کم اب اوّلًا: ان کے شیخ کی چالاکی دیکھئے قوت و ضعف جانب فاعل لیے کہ قاسر قوٰی و ضعیف اور اس پر حکم جانب قابل کا لگادیا کہ یہ نہیں مگر مزاحمت مقسور سے یہ صریح باطل ہے جانب فاعل کا اختلاف ہر گز مزاحمت مقسور سے نہیں ان کی قوتوں کے ذاتی اختلاف سے ہے۔

 ثانیًا: اس تقدیر پر کیا محال ہے کہ مزاحمت نفس جسم سے ہو،یہ کہنا کہ ایسا ہو تو کوئی جسم اثر قسر قبول نہ کرے۔

اقول:جہل محض ہے مغلوب ہو کر قبول لینا کیا منافی مزاحمت ہے مبدء میل طبعی بھی تو قبول کرلیتا ہے حالانکہ مزاحم ہے اگر کہیے قبول وعدم مختلف ہوتے ہیں اور میل مختلف ہیں اور جسمیت سب میں یکساں۔

اقول:یہ اس اختلاف میں کلام جو جانب قابل سے ہے اور تمہارا شیخ اس اختلاف میں چا نہ زن عــــــہ ہے جو جانب فاعل سے ہے اور اگر کہیے ہم نے اسے چھوڑا اب ہم جانب قابل ہی میں کلام کریں گے۔ظاہر ہے کہ مقسور اقوٰی پر اثر کم ہوگا اضعف پر زائد،اور یہ نہیں مگر ان کی مزاحمت اور جانب جسمیت سے نہیں کہ سب میں یکساں لاجرم ان کی طبیعت سے ہے۔اسی کا نام میل طبعی ہے۔

اقول:اوّلًا: وہی ایراد کہ مزاحمت حفظ وضع و این کے لیے ہے اور وہ سکون سے ہے نہ میل و طلب حرکت سے۔

ثانیًا: کیا محال ہے کہ بعض طباع کا مقتضی سکون ہو۔

ثالثًا: ہاں طبیعت سے ہے اور میل نہیں ہم ثابت کرچکے کہ افلاك کو اپنے حیز میں بالطبع حرکت اینیہ سے اباء ہے اور یہ میل نہیں۔

رابعًا: اب مقسور قوی وضعیف کے معنی پوچھے جائیں گے۔اقوی یہ نہیں کہ جثہ بڑا ہے،

عــــــہ:یعنی بکواس کرنے والا ۱۲ الجیلانی۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن