دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

ثانیًا: مزاحمت و محافظت ارادے سے بھی ہوسکتی ہے،طبعًا ہی کیا ضرور قاسر کا قوی ہونا اس کے ارادہ مزاحمت کا کیامانع ہے اگرچہ جانے کہ منتج نہ ہوگی،جیسا کہ بار ہا مشہود ہے۔

 ثالثًا:مانا کہ طبیعت ہی سے لازم پھر کیا محال ہے کہ بعض اجسام میں بالطبع سکون کا اقتضاء اور حرکت سے مطلقًا ابا ہو،اب جو اسے حرکت دے گا ضرور خلاف مقتضائے طبع ہوگی اور میل نہیں بلکہ اس کی مزاحمت میل طبعی سے وسیع تر ہوگی میل طبعی تو صرف جہت خلاف ہی کی مزاحمت کرے گا اور یہ ہر جہت کی اب اس کا انکار پھر اسی طرف جائے گا کہ ہر جسم میں تقاضائے حرکت لازم اور یہ وہی دور و مصادرہ ہے۔

رابعًا:مطلقًا حرکت سے اباء بھی ضرور،صرف اس حرکت سے انکار چاہیے جو قاسر دینا چاہے اور یہ افلاك میں یقینًا موجود،ہم مقام ۱۴ میں ثابت کریں گے کہ ہر فلك کا حیز طبعی وہ وضع خاص ہے جس پر وہ ہے کہ اس تك اشارہ حسیہ اس حد تك محدود ہوتا ہے،جب یہ اس کا حیز طبعی ہے تو وہ ضرور یہاں طالبِ سکون ہے اور جو اسے یہاں سے ہٹائے اس کی مقاومت کرے گا۔قسر کو اسی قدر درکار۔

خامسًا:ان لوگوں کی تمام سعی ملمع کاری و مغالطہ شعاری ہے۔اثر قسر کا اختلاف دو سبب سے ہے،قوت قاسر کا تفاوت کہ فاعل قوی کا فعل اقوٰی ہوگا اور قوت مکسور کا فرق کہ مقابل قوی پر اثر کم ہوگا۔وہ اختلاف کہ جانب فاعل میں ہے جانب مقابل کی کسی حالت پر موقوف نہیں ان کی قوتوں کا فی نفسہ متفاوت ہونا موجب تفاوت اثر ہے کیا اگر مقسور مزاحمت نہ کرے تو فاعل قوی و ضعیف اثر میں برابر ہوجائیں گے یہ بھی اسی بداہت کے خلاف ہے اور خود فلسفہ کو اس کا اعتراف عــــــہ ہے پتھر کہ بقوت اوپر سے نیچے پھینکا جائے بلاشبہ اس حالت سے جلد متحرك ہوگا۔

عــــــہ:جونپوری نے فصل تقسیمات حرکت میں کہا:

قدتکون حرکۃ الی غایۃ طبیعۃ لکن لاعلی الطبیعۃ وحدھا کحرکۃ الحجر المرمی الی اسفل علی خط مستقیم بحیث لا یصدر مثلہا عن طبیعۃ الحجر وحدھا [1]۔

کبھی حرکت غایتِ طبیعت کی طرف ہوتی ہے مگر وہ تنہا طبیعت پر مبنی نہیں ہوتی جیسے خط مستقیم پر نیچے کی طرف پھینکا ہوا پتھر،اس لیے کہ اس کی مثل تنہا پتھر کی طبیعت سے صادر نہیں ہوتی۔(ت)

 


 

 



[1] الشمس البازغۃ فصل حرکۃ الشیئ ذاتیۃ لہ مطبع علوی لکھنؤ ص ۱۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن