30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پندرہ ثنائی عــــــہ۱ ،بیس ثلاثی عــــــہ۲ ،پندرہ رباعی عــــــہ۳ ،پانچ خماسی عــــــہ۴ ،ایك سداسی عــــــہ۵ ،جملہ ساٹھ ہر وجہ پر ایك شیئ صادر ہو،اس پر ساٹھ وجہیں اور بڑھیں گی،یعنی ہر ایك کی مصدریت ان ۶۰ میں وجوہ اجتماع لیجئے پھر ان وجوہ اجتماع کی ان پہلی وجوہ اجتماع سے وجوہ اجتماع لیجئے۔اور اس مبلغ کی قدر مصدریتیں بڑھائیے پھر ان میں یہی اعمال کیجئے اور ان کی مصدریتیں لیجئے یہ سلسلہ قطعًا غیر متناہی ہوں گے تو ایك عقل اول سے تمام دنیا کی غیر متناہی چیزیں صادر ہوسکیں گی۔تو ثابت ہوا کہ عقلیں محض لغو ہیں۔
خامسًا: بھلا عقل اول تو اپنی پانچ وجہوں سے پانچ چیزیں بنا گئی عقل ثانی کے سر گنتی کی دو دیکھ لیں،عقل ثالث و فلك ثامن،یہ نہ دیکھا کہ فلك ثامن میں کتنے ستارے ہیں یہ کروڑوں وجہیں وہ کس گھر سے لائے گی۔(مواقف)
اقول:مجاز فین عــــــہ۶ یورپ کہتے ہیں کہ ہرشل کی بڑی دوربین سے دو کروڑ ستارے گن لیے ہیں اورشك نہیں کہ وہ اس سے بھی زائد ہیں پھر ہر ایك لیے تعیین قدر تعیین محل تعیین لون ثوابت دو ہی کروڑ ہیں تو آٹھ کروڑ صادر تو یہی ہوگئے پھر ان کی حرکات مختلف ہیں تو ان کے لیے تدویریں ہیں ان تدویروں کی تعیین قطر تعیین موضع یہ کتنے کروڑ ایك عقل ثانی کے سر ہوئے۔علامہ تفتازانی نے جواب دیا کہ یہ جائز ہے کہ فلك ثوابت کا مبدء عقول کثیرہ ہوں۔
اقول:(۱)ان کے مزعوم کا رَدا ور ان کے ظلم کا بیان ہے کہ اپنی مخترع عقول سے جو کچھ جائز مانتے ہیں حق عزوعلا کو معاذ اﷲ اس سے عاجز جانتے ہیں۔
عــــــہ۱:اب۔ا ج۔ا ء۔اہ۔ا و۔ب ج۔ب ء۔ب ہ۔ب و۔ج ء۔ج ہ۔ج و۔ء ہ۔ء و۔ہ و،
عــــــہ۲:اب ج،اب ء،اب ہ،اب و،اج ء،اج ہ،اج و،اء ہ،اء و،اہ و،ب ج ء،ب ج ہ،ب ج و،ب ء ہ،ب ء و،ب ہ و،ج ء ہ،ج ء و،ج ہ و،ء ہ و،
عــــــہ۳:اب ج ء،ا ب ج و ہ،اب ج و،اب ء ہ،ا ب ء و،اب ہ و،ا ج ء و،ا ء ہ و،ب ج ء ہ،ا ج ء و،اج ہ و،ب ج ء و،ب ج ہ و،ب ء ہ و،ج ء ہ و،
عــــــہ۴:اب ج ء ہ،اب ج ء و،اب ج ہ و،اب ء ہ و،ا ج ء ہ و،
عــــــہ۵:اب ج ء ہ و ۱۲ منہ غفرلہ۔
عــــــہ۶:ص ۱۳۳۸ /۱۲ منہ غفرلہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع