30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ثالثًا:جوف دار ہونے کا منافی کثرت فعل نہ ہونا ایسا بیان کیا گویا وہ مسلم ہے حالانکہ اس پر بھی وہی رد ہے۔ہم نے آغاز کلام اسی سے کیا۔ہاں اتنا فائدہ ہوا کہ وہ جو ہم نے کہا تھا کہ طبیعت کا اپنا اقتضاء جوف نہ ہونا ہے وہ جونپور ی نے صاف مان لیا اور ہمارے اعتراض کو اور مستحکم کردیا۔
رابعًا: ہاں عنایت الہی نے کیا جو کچھ کیا یہ مختلف اجزاء کی نسبت مختلف عنایات پھر عنایات کی تعیین مقادیر کی تعیین مواضع کی تعیین وغیرہ وغیرہ سب بپابندی استعداد ہیں یا بطور استبداد اول کہاں بسیط مادے میں اختلاف استعداد کیسا،اور ثانی وہی فاعل مختار پر ایمان ہوا۔طوسی نے سارے فلسفے کا شہر ڈھادیا تم نے کون سی اینٹ سلامت رکھی۔بات وہی ہوئی کہ یہ تخصیصیں فاعل کی طرف سے ہیں تین بیسی اور ساٹھ ناك کہاں کہ یوں ہائے مجبوری وائے مجبوری اﷲ اللہ۔اﷲ عزوجل کو فاعل مختار ماننا وہ سخت ناگوار ہے کہ ہچکیاں لودم توڑ و ان کہیاں بولو مگر اس پر ایمان محال دل سے مان بھی چکے،زبان چبا چبا کر کہہ بھی چکے مگر اقرار ناممکن کہ فلسفہ کا سارا شہر ڈھے جائے گا۔
|
" وَجَحَدُوۡا بِہَا وَ اسْتَیۡقَنَتْہَاۤ اَنۡفُسُہُمْ ظُلْمًا وَّ عُلُوًّا ؕ"[1] |
اور ان کے منکر ہوئے اور ان کے دلوں میں ان کا یقین تھا ظلم اور تکبر سے۔(ت) |
خامسًا جونپوری وہی تو ہے جس نے فصل حیز میں کہا کہ فاعل تخصیص نہیں کرسکتا جب تك طبیعت کو خصوصیت نہ ہو۔اب وہی فاعل یہ بے شمار تخصیصیں بے خصوصیت طبیعت کیسے کررہا ہے۔
نے فروعت محکم آمد نے اصول شرم بادت از خدا و از رسول
(نہ تیری فروع مستحکم ہیں اور نہ ہی اصول،تجھے اﷲ و رسول سے شرم آنی چاہیے۔ت)
جل و علا وصلی ا ﷲ تعالٰی علیہ وسلم،بالجملہ روشن ہوا کہ بغیر فاعل مختار کے زمین و آسمان کا کوئی نظام بن سکتا ہی نہیں اور اس کی سطوت وہ قاہر ہے جس نے منکروں سے بھی قبولوا چھوڑا۔
|
والحمد ﷲ رب العلمین oوخسر ھنالك المبطلون oوقیل بعدا للقوم الظالمین oاف لکم ولما تعبدون من دون اﷲ بھِتم وتھتم ثم ّ لاتؤمنون و |
اور سب خوبیاں اﷲ کو جو سارے جہانوں کا رب ہے اور باطل والوں کا وہاں خسارہ ہے اور فرمایا گیا کہ دور ہوں بے انصاف لوگ تف ہے تم پر اور ان بتوں پرجن کو تم اﷲ کے سو اپوجتے ہو۔تم لاجواب ہوگئے اور فضول باتوں میں مشغول |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع