دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اس قدر سے چھوٹی رہے جیسے فلك البروج میں چھوٹے ستارے۔

(۳۱)تدویریں حاملوں میں جس جس جگہ ہیں اس کی تخصیص کس نے کی ہر جگہ ہوسکتی تھیں۔

(۳۲)سرے سے طبیعت واحدہ نے مادہ واحدہ میں یہ کلیان پرزے حاملوں میں یہ غار جن میں تدویریں ہیں تدویروں میں یہ غار جن میں کواکب ہیں کیونکر بنائے یہ مختلف افعال کدھر سے آئے(مواقف وغیرہ)اس کے چار جواب ہوئے۔

(ا)سب سے بالا سب سے نرالا فلسفہ کے گھر کا پورا اجالا کہ کہاں جھگڑے کے لیے پھرتے ہو یہ حامل خارج تدویریں ستارے سیارے چاند سورج سب نرے فرضی اوہام ہیں حقیقت میں ان کا کچھ وجود نہیں۔آسمان نرے ہموار سپاٹ ہیں،نہ کوئی پرزہ نہ ستارہ،انصاف کیجئے اس سے بڑھ کر اور کیا جواب ہوسکتا۔جونپوری بیچارہ اسے نقل کرکے اس کے سوا اور کیا کہے لا ازید علی الحکایۃ (میں حکایت پر کچھ اضافہ نہیں کرتا۔ت)یعنی رویش ببیں حالش مپرس(یعنی اسکا چہرہ دیکھ اور اس کا حال مت پوچھ ت۔)اس عناد کو دیکھئے کہ عقل اور آنکھوں سب کو رخصت کردینا منظور مگر فاعل مختار عزجلالہ،پر ایمان لانا کسی طرح قبول نہیں،اصل جواب یہی تھا،باقی تینوں جوابوں نے فاعل مختار مان لیا مگر جحود و انکار برقرار ان کی سنئے۔

(ب)یہ اختلافات جیسے قابل کی طرف سے ہوسکتے ہیں،یونہی فاعل کی طرف سے یہاں جانب قابل سے تو ناممکن کہ مادہ بسیط ہے فاعل کی طرف سے ہونے میں کیا حرج ہے۔(طوسی)

افسوس مجبوری سب کچھ کراتی ہے فاعل حسب استعداد کرے گا یا اپنا استبداد اول مفقود اور ثانی ہمارا عین مقصود،اب تمام فلسفہ مزخرفہ باطل و مردود،لاجرم جونپوری سے نہ رہا گیا صاف کہہ دیا کہ طوسی نے ایك گھر بنادیا اور سارا شہر ڈھادیا فلسفے کی کثیر چولیں اوکس عــــــہ گئیں۔

(ج)یہ اختلاف یہ ہے کہ جرم فلك کے بعض حصوں پر جدا جدا صور نوعیہ فائض ہوئیں اور بعض نے ستارے بعض نے تدویروں کے غار اور تدویروں میں غار خود ہی ہوا چاہیں اور حامل و خارج غیر مرکز پر تھے تو متمموں کی کلیاں آپ ہی ضرورۃً پیدا ہوئیں ایضا طوسی)ناظرین دیکھتے ہیں کال تو اب بھی نہ کٹا۔ 

عــــــہ: بمعنی انقص ۱۲ الجیلانی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن