دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

(۱۵)اقول:ستارے ذی لون ہوئے کہ نظر آئیں باقی حصے بے لون رہے کہ نظر نہیں آسکتے یہ اختلاف کس نے دیا۔

(۱۶)اقول:ستارے خود لون میں مختلف ہیں۔یہ تفاوت کدھر سے آیا۔

(۱۷ تا ۲۴)اقول:۷ سے ۱۴ تك آٹھوں سوال ساتوں سیاروں پر بھی وارد ہیں۔

(۲۵)اقول:ایك ہی فلك کے پرزوں کو مختلف حرکت کس نے دی۔

(۲۶)اقول:فلك عطارد وقمر میں ان کی جہت کس نے مختلف کی۔

(۲۷)اقول:ہر ستارہ اپنی تدویر کے جس حصہ میں ہے اسی میں کیوں ہوا دوسرے میں کیوں نہ ہوا۔

(۲۸)اقول:ہر حاصل اور اس کے دونوں متمموں کے مخصوص دل میں جن سے کمی بیشی غیر متناہی وجوہ پر ممکن ہے،حامل جتنا چوڑا ہوتا متمم پتلے ہوتے وبالعکس اس خاص دل کی تعیین کس نے کی،تو کہیے عامل کی تردید جتنی بڑی ہے اتنا ہی اس کا دل ہونا ضروری ہے۔

اقول:اوّلًا: اتنا ہی ہونا کیا ضرور اس سے بڑا ہونا کیا محذور،جیسے فلك ثوابت کا دل ایك ہے اور اس میں چھوٹے بڑے ستارے سب ہیں۔

 ثانیًا: یہ سوال خود آتا ہے کہ تدویر وں کا اتنا بڑا ہونا ہی کس نے لازم کیا اس سے چھوٹی یا کیوں نہ ہوئیں۔

(۲۹)ہر متمم میں ایك طرف رقّت ایك طرف غفلت ہے۔طبیعت واحدہ نے مادہ واحدہ میں یہ مختلف افعال کیسے کئے (مواقف)اور جب سخن میں اختلاف جائز شکل میں کیوں منع تو کیا ضرور ہے کہ بسیط کی شکل کروی ہو۔(شرح مواقف)اس سے جواب دیا گیا کہ فعل واحد سے یہ مراد کہ دو فعل مختلف بالنوع نہ ہوں جیسے کوئی شکل مضلع مثل مثلت یا مربع ہو تو اس میں سطح اور خطا اور نقطہ اور زاویہ نکلے گا اور یہ سب انواع مختلفہ ہیں،یہ مراد نہیں کہ اصلًا اختلاف نہ ہو متموں کے ثخن کا اختلاف فعل کو دو نوع کردے گا۔علامہ سیدّ شریف قدس سرہ،نے اس جواب کو مقرر رکھا۔

اقول:اولًا: اگر صرف اختلاف نوعی ممنوع تو بسیط کی شکل بیضوی یا عدسی یا شلجمی ہونے میں کیا حرج،ان میں بھی کوئی خط یا نقطہ یا زاویہ نہ ہوگا ایك ہی سطح ہوگی اختلاف قطر نہیں مگر اختلاف ثخن سے جسے مان چکے کہ فعل کو دو نوع نہ کرے گا تو بسیط کی شکل کروی بھی ہونا باطل ہوا اور یہ تمام ہیئات و فلکیات کو باطل کردے گا تو ثابت ہوا کہ مجرد ثخن یا قطر یا قدر میں اختلاف بھی طبیعت


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن