دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اگر کہیے زمانہ ایك مقدار معین ہے اور وہ اسی قدر حرکت اطلس سے حاصل کم و بیش ہو تو زمانہ بدل جائے۔

اقول:کیوں الٹے چلتے ہو زمانہ تو اسی کی مقدار حرکت ہے۔اس کی تعیین تو اسی کی حرکت سے ہوئی نہ کہ اس کی حرکت کی تجدید اس سے کرو اس کی حرکت کم و بیش ہوتی تو زمانہ آپ ہی کم بیش ہوتا اور کچھ حرج نہ تھا۔

(۵)اقول:یہی سوال ہر فلك کی حرکت پر ہے وہاں زمانے کا بدلنا بھی نہیں۔

(۶)اقول:تقاطع معدل و منطقہ پر کون حامل ہے،کیا انطباق ناممکن تھا۔

(۷)اقول:ہوا تو اسی مقدارپر کیوں ہوا،اگر یہ مقدار محفوظ ہے جیسا کہ اگلوں کا خیال تھا جتنا تبدل ہر صدی پر ہوتا ہے جیسا اب سمجھا جاتا ہے۔اس سے کم زیادہ کیوں نہ ہوا۔اس خاص کو اس نے معین کیا،وجہ تعیین کیا ہے،مادی یا طبیعت کو ا ن خصوصیات سے کیا خصوصیت ہے اور بفرض غلط اطلس یا ثامن کے مادے یا طبیعت کو ایك صورت سے اختصاص ہو بھی تو دوسرے کے مادے یا طبیعت کو اس سے کیوں اختصاص ہوا،حالانکہ دونوں کے مادے بھی مختلف اور طبیعت بھی۔

(۸)اقول:یہ دونوں نقطے معدل سے شخصی ہیں انہیں نقاط کی کس نے تخصیص کی اور نقطوں پر کیوں نہ ہوا۔

(۹)اقول:فلك ثوابت کا مادہ واحد طبیعت واحد پھر اتنے حصے سادہ رہے اتنے حصے ستارے ہوگئے اس کی کیا وجہ۔

(۱۰)اقول:جو حصے ستارے ہوئے کیا سادہ نہیں رہ سکتے تھے جو سادے پھر ستارے نہیں ہوسکتے تھے پھر تعین کس نے کی کہ یہی سادہ رہیں وہی ستارے ہوں۔

(۱۱)اقول:پھر ستارے جن جن مواضع پر ہیں ان کی تعین کہاں سے آئی مثلًا شعری یمانی کی جگہ شامی،شامی کی جگہ یمانی،نسرطائر کی جگہ واقع،واقع کی جگہ طائر کیوں نہ ہوا۔یونہی ہر کوکب تمام باقی کے ساتھ تو یہ سوال کہ درون سوال ہے۔

(۱۲ و ۱۳)اقول:پھر ان کی قدریں مختلف کیوں ہوئیں اور ہر کوکب کے ساتھ اس کی قدر کس نے خاص کی۔

(۱۴)اقول:کو اکب کو حرکت کل کے علاوہ حرکات خاصہ کیوں ہوئیں،باقی حصوں کو کیونکر نہ ہوئیں۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن