دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

حرکت نئی طرز کی ہوتی،خصوصًا اس حالت میں کہ فلاسفہ کے نزدیك ہر عقل دوسری سے متباین بالنوع ہے،لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ صرف فلك اطلس کی حرکت جدا ہے باقی آٹھوں افلاك کلیہ اقطاب و محاورو مناطق و جہت و قدر حرکت سب میں متوافق ہیں۔یہ تشبہ کیسا تبین حرکت میں مفارقات سے تشبہ یہ بگھارتے ہیں کہ مفارقات کے لیے سب کمالات ممکنہ بالفعل ہیں افلاك سب اوضاع ممکنہ کو دفعۃً حاصل نہیں کرسکتے کہ ان کا اجتماع محال،ناچارگھوم گھوم کر وضعیں بدلتے ہیں کہ سب احوال ممکنہ حاصل تو ہوجائیں اگرچہ علٰی وجہ التعاقب۔

اقول:اوّلًا: یہ تخصیص جہت وغیرہ کا مبطل ہے کہ تبدل اوضاع ہر گو نہ حرکت سے حاصل۔

 ثانیًا: وہاں کمالات بالفعل تھے تبدل وضع کیا کمال ہے محض لغو حرکت ہے تو حاصل یہ ہوا کہ معشوق میں کمالات جمع ہیں عاشق لغویات اکٹھے کرتے یہ تشبیہ ہوا یا تمسخر۔

 ثالثًا: فرض کر دم کہ تبدیل وضع سے فلك کو کمالات حاصل ہوتے ہیں تو وہ ہر وضع حاصل کو معًا ترك کرتا ہے تو ایك جہت سے اگر تحصیل کمالات ہے معًا دوسری جہت سے ابطال کمالات،تو حرکت سے ہر آن میں اگر ایك وجہ سے تشبہ ہے معًا دوسری وجہ سے تباین،دونوں متعارض ہو کر ساقط ہوئے اور حرکت نہ ہوئی مگر لغو حرکت۔

رابعًا:ہر دورے میں جن اوضاع کو چھوڑا انہیں کھائی ہوئی کھوئیوں ہی کو پھر دہراتا ہے۔اگر اس قدر اوضاع تبدل سے تشبہ حاصل ہوتا ہے تو ایك دورہ ختم کرکے تھم جانا واجب تھا کہ حرکت مقصود بالعرض ہوتی ہے جس غرض کے لیے تھی وہ مل گئی اب دہرانا حماقت بلکہ معشو ق سے تباین محض کہ حصول بالفعل کا تشبہ حاصل ہوچکا۔اب تجدد و تغیر نرا تباین رہ گیا اور اگر ان سے تشبہ نہیں ہوتا تو ہر بار وہی تو ہیں اب کیوں حاصل ہوجائے گا۔نا محصل تشبہ کیا دوسری دفعہ میں محصل ہوجائے گا اول تو یہ خود باطل،اور بالفرض ہو بھی تو دوبارہ سے غرض حاصل ہوگئی۔،اب تھمنا واجب تھا،

خامسًا:قطع نظر اس سے کہ نا محصل کبھی خود محصل کیونکر ہوجائے گا۔سوال یہ ہے کہ اس سرگردانی سے غرض تشبہ کبھی حاصل ہوسکتی ہے یا کبھی نہیں اگر کبھی نہیں تو یہاں کوئی کمال ثانی نہیں جس کے لحاظ سے یہ حرکت کمال اول ہو کہ جو ممتنع الحصول ہے اس کا کمال نہیں ہوسکتا اور حرکت نہیں مگر کمال اول تو حرکت باطل ہوئی۔اور اگر ہاں ایك وقت وہ آئے گا کہ یہ مقصد حاصل


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن