30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرق ہوگا۔تو ضرور سب کی جدا تدویریں ہیں جن کی چالیں مختلف۔
فلك زحل:اس میں پانچ پرزے مختلف الشکل ہیں ا ء ممثل مرکز ر پر ہے کہ مرکز عالم ہے۔اس کے ثخن میں ح ب سطح حامل مرکزہ پر ہے کہ مرکز عالم سے جدا ہے ان دونوں کے محدب و مقعر متوازی ہیں ا کا متوازی ء ہے اور ب کا متوازی ح،لاجرم اس حامل کے سبب مثل میں دو کلیاں بچیں جن میں ہر ایك کا دل مختلف ہے،اوپر کی کلی ا ب نقطہ آ ء ح ی پر پتلی اور پھر ل تك چوڑی ہوتی گئی ہے اسے متمم حاوی کہتے ہیں اور نیجے کی کلی ج ء نقطہ حضیض ك پر پتلی او ر پھر م تك چوڑی ہوتی گئی ہے ثخن حامل ح ب میں ح تدویر ہے یعنی ایك مستقل کرہ کہ ان سطحوں کی طرح زمین کو شامل نہیں،اور ایك کنارے کا جوف ہے اس جوف میں ط کوکب مثل زحل مرکز ہے متمم حاوی و محوی کی چال جہت و قدر و مرکزوقطب میں وہی ممثل کی چال ہے ہر روز ۸ ثالثے کہ اس کے محدب و مقعر انہیں میں ہیں اور حامل کی ہر روز دو دقیقے ۳۵ ثالثے تدویر کی ۵۷قہ دقیقے ۷ ثانئے ۴۴ ثالثے۔

فلك مشتری:سب باتوں میں مثل فلك زحل ہے مگر حامل ہر روز چار دقیقے ۵۹ ثانئے ۱۶ ثالثے تدویر ۵۴ دقیقے ۹ ثانئے ۳ ثالثے۔
فلك مریخ:حامل ۳۱ دقیقے ۲۶ ثانئے،۴۰ ثالثے تدویر،۲۷ دقیقے ۴۱ ثانیے ۴۰ ثالثے باقی سب باتوں میں بدستور۔
فلك شمس:اس میں چار پرزے ہیں،شکل وہی ہے جو گزری،صرف یہاں تدویر کی جگہ شمس سمجھو حامل کو یہاں خارج المرکز کہتے ہیں،اس کی چال روزانہ ۲۹ دقیقے ۸ ثانیے ۱۲ ثالثے۔باقی بدستور۔
فلك زہرہ:سابق کی طرح پانچ پرزے،حامل کی چال مثل خارج شمس تدویر ۳۶ دقیقے ۵۹ ثانئے ۲۹ ثالثے باقی اسی طرح۔
فلك عطارد:سات پرزے ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع