30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
برابر ہے،اگر ترجیح دے بلا مرجح ہو اور یہ محال ہے۔
فلسفہ ذو سفہ اپنے یہ تینوں ادعاء یاد رکھے اور اب افلاك میں خود اپنے بتائے ہوئے اختلافات کی چارہ جوئی کرے ہم اوّلا ہر فلك کی شکل و حرکت وجہت اور پرزے اور ان کی حرکتیں اور جہتیں سنائیں،پھر سوالات گنائیں۔
امر عام:تو یہ ہے کہ ہر فلك کرہ مجوفہ ہے جس میں محدب و مقعر دو سطحیں ایك فلك دوسرے کے جوف میں ہے اور سب سے نیچے فلك قمر کے پیٹ میں چاروں عناصر فلك اطلس سب سے اوپر اور اس کی حرکت سب سے سریع تر ہے مرکز عالم پر مشرق سے مغرب کو چلتا اور ایك رات دن بلکہ ۲۴ گھنٹے سے بھی ۳ منٹ ۵۶ سیکنڈ کم میں دورہ پورا کرتا ہے۔قطبین شمالی اور جنوبی اس کے قطب ہیں اور معدل النہار جس کی سطح میں خطِ استواء واقع ہے اسی کا منطقہ یہ فلك تمام افلاك زیرین کو بھی اپنے ساتھ ساتھ گھماتا ہے۔طلوع وغروب جملہ کواکب اسی وجہ سے ہے۔اس میں کوئی ستارہ یا پرزہ نہیں۔
اقول:نہیں کہنا جزاف ہے یہ کہیں کہ معلوم نہیں،کیا استحالہ ہے کہ اس میں کچھ کواکب ہوں کہ بوجہ شدت بعد نظر نہ آتے ہوں بلکہ کیا دلیل ہے کہ انہی کواکب مشہودہ سے بعض فلك اعظم میں نہیں بلکہ کہکشاں اور نثرہ اور کف الخضیف کے پیچھے اور ان کے سوا جہاں جہاں سحابی شکلیں ہیں ان میں صریح احتمال ہے کہ یہ ستارے تمام ثوابت سے اوپر ہوں کہ بوجہ بعد منظر و قرب باہم ان کے اجرام متمیز نہ ہوتے ہوں ایك چمکیلی سطح ابر سفید کی شکل میں نظر آتی ہو۔
فلك ثوابت:اس کا مرکز اس سے متحد ہے مگر قطب قطبین عالم سے ۲۳ درجے ۲۷ دقیقہ جدا ہیں اس کی حرکت مغرب سے مشرق کو ہے،یہ بائیس ہزار برس میں بھی ایك دورہ پورا نہیں کرتا اور اگلوں کے خیال میں تو ۳۶ ہزار برس میں اس کا دورہ تھا تمام ثوابت رنگارنگ مختلف اقدار کے اسی میں ہیں،ساتویں آسمان کے ممثلات مرکز واقطاب وجہت حرکت وقدر سرعت سب میں اسی کے موافق ہیں اس لیے ان کو ممثلات کہتے ہیں کہ ان باتوں میں فلك البروج کے مماثل ہیں اس فلك میں کواکب کے سوا اور کوئی پرزہ نہیں۔
اقول:ضرور ہیں اور ہزاروں ہیں ثوابت کی چال باہم مختلف مرصود ہوئی ہے زیج اجد میں بیاسی ثوابت کی چال منضبط کی ہے کوئی ۶۳ برس میں ایك درجہ طے کرتا ہے جیسے عرقوب الرامی،کوئی ۶۴ میں جیسے نسر واقع کوئی ۶۵ میں جیسے رکبۃ الرامی،کوئی ۶۶ میں جیسے سہیل یمانی نسرطائر جدی الفرقہ،کوئی ۶۷ میں جیسے نیرّ الفبلکہ،یوں ہی فی درجہ ۸۲ برس تك اختلاف ہے جب ایك درجہ میں ۱۹ برس کا تفاوت ہے تو پورے دورے میں تقریبًا سات ہزار برس کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع