30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فوزِمبین دررَدِّ حرکتِ زمین لکھی جس میں ایك سو پانچ ۱۰۵ دلائل سے حرکتِ زمین باطل کی،اور جاذبیت و نافریت و غیرھما مزعومات فلسفہ جدیدہ پروہ روشن رَد کیے جن کے مطالعہ سے ہر ذی انصاف پر بحمدہ تعالٰی آفتاب سے زیادہ روشن ہوجائے کہ فلسفہ جدیدہ کو اصلًا عقل سے مَس نہیں،اس کی فصل سوم میں ایك تذئیل لکھی جس میں وہ دس دلائل ذکر کیے،کہ فلسفہ قدیمہ نے رَدِّ حرکت زمین پر دئیے۔ہم نے ان کا ابطال کیا۔کہ یہ دلائل باطل و زائل ہیں،ان میں سے تعلیل پنجم یہ تھی فلك میں میل مستدیر ہے تو زمین میں نہ ہوگا کہ طبیعت متضاد ہے۔ہفتم یہ کہ زمین میں مبدء میل مستقیم ہے تو مبدء میل مستدیر محال،ہشتم یہ تھی کہ زمین کا دورہ طبعًا وارادۃً نہ ہونا ظاہر اور قسر کو دوام نہیں،نہم یہ کہ حرکت زمین ماننے والوں کے نزدیك یہ حرکت نامتناہی ہے تو قوتِ جسمانی سے اس کا صدور محال۔دہم یہ کہ طبیعیات میں ثابت ہے کہ حرکت وضعیہ نہ ہوگی مگر ارادیہ،اور زمین ذات ارادہ نہیں۔ان کے رد نے اصول فلسفہ قدیمہ کے ازہاق وابطال کا دروازہ کھولا۔ہم نے تیس مقام ان کے رَد میں لکھے جن سے بعونہ تعالٰی تمام فلسفہ قدیمہ کی نسبت روشن ہوگیا کہ فلسفہ جدیدہ کی طرح بازیچہ اطفال سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا۔یہ تذییل ان مقامات جلیل کے سبب بہت طویل ہوگئی اور اس کی فصل چہارم دور جا پڑی۔ولد اعز ابوالبرکات محی الدین جیلانی آل الرحمن معروف بہ مولوی مصطفٰی رضا خان سلمہ الملك المنان وابقاہ والی معالی کمالات الدین والدنیا رقاہ کی رائے ہوئی کہ ان مقامات کو رَدِّ فلسفہ قدیمہ میں مستقل کتاب کیا جائے کہ اگرچہ دم الاخوین یکجا نہ ہو۔ایك کتاب رِدّ فلسفہ جدیدہ میں رہے۔ دوسری رِدّ فلسفہ قدیمہ میں،اور مقاصد فوزمبین میں اجنبی سے فصل طویل نہ ہو۔یہ رائے فقیر کو پسند آئی،وہ کتاب کامل النصاف بعون الملك الوہاب یہ ہے مسمّٰی بنام تاریخی۔الکلمۃ الملھمۃ فی الحکمۃ لوھاءِ فلسفۃ المشئمۃ مسلمان طلباء پر دونوں کتابوں کا بغور بالاستیعاب مطالعہ اہم ضروریات سے ہے کہ دونوں فلسفہ مزخرفہ کی شناعتوں جہالتوں،سفاہتوں،ضلالتوں،پر مطلع رہیں۔اور بعونہ تعالٰی عقائد حقہ اسلامیہ سے ان کے قدم متزلزل نہ ہوں۔فقیر کا درس بحمدہ تعالٰی تیرہ برس دس مہینے چار دن کی عمر میں ختم ہوا،اس کے بعد چند سال تك طلباء کو پڑھایا۔فلسفہ جدیدہ سے تو کوئی تعلق ہی نہ تھا۔علوم ریاضیہ و ہندسہ میں فقیر کی تمام تحصیل جمع تفریق ضرب تقسیم کے چار قاعدے کہ بہت بچپن میں اس غرض سے سیکھے تھے کہ فرائض میں کام آئیں گے اور صرف شکل اول تحریر اقلیدس کی وبس۔جس دن یہ شکل حضرت اقدس حجۃ اﷲ فی الارضین معجزۃ من معجزات سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وعلیہم اجمعین خاتمۃ المحققین سیدنا الوالدقدس سرہ الماجد سے پڑھی اور اس کی تقریر حضور میں کی۔ ارشاد فرمایا تم اپنے علوم دینیہ کیطرف متوجہ رہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع