دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اولًا: مخالف میل کا قائل نہیں۔

ثانیًا: وہ حرکت مستدیرہ طبعی نہیں مانتا بلکہ جذب سمس و نافریت سے،مقتضاء نافریت پر جاتی تو طبعی ہوتی اور بوقتِ جذب اس کا حدوث منافیِ طبیعت نہ ہوتا کہ حرکتِ طبعیہ حدوث منافر ہی کے وقت ہوتی ہے مگر وہ بیچ میں ہو کر نکلی،یہ ہر گز مقتضائے طبع نہیں۔

ثالثًا: طبعیہ کا رد ہوا قسریہ سے کیا مانع۹۰ مبدء میل ایك طبعی دوسری قسری کا اجتماع جائز بلکہ واقع ہے اور پھینکا ہوا پتھر دونوں کا جامع ہے۔

تعلیل ھشتم:حرکتِ زمین طبعی وارادی نہ ہونا ظاہر،قسری یوں نہیں ہوسکتی کہ ان کے نزدیك دائمہ ہے اور قسر کو دوام نہیں ورنہ وجوہ میں تعلیل لازم آئے۔فاضل خضری نے اسے بھی نقل کرکے فیہ ما فیہ کہا اور علامہ برجندی نے شرح مجسطی میں یوں تفصیل کی:طبعیہ نہیں ہوسکتی کہ میل مستقیم رکھتی ہے نہ ارادیہ کہ ارادہ کا نفس ہے اور عناصر سے نفس متعلق نہیں ہوتا مگر بعد ترکیب نہ قسریہ کہ ان کے نزدیك ازلی ہے اور قسری کا ازلی ہونا محال،طبیعات میں ان سب پر براہین ہیں اور عرضیہ نہ ہونا ظاہر،تو زمین کو کسی طرح حرکتِ مستدیرہ نہیں۔پھر کہا یہ برہان تام ہے۔

اقول:اولًا: نفی طبیعیہ کی اس وجہ پر کلام گزرا،ہاں ایك اور وجہ ہے جس پر کلام ہماری کتاب الکلمۃ الملھمۃ میں ہے۔

ثانیًا: زمین کا ذات ارادہ نہ ہونا فریقین کو مسلم ورنہ قبل ترکیب تعلق نفس کا امتناع ممنوع۔

ثالثًا: ہیئت جدیدہ قائل حدوث زمین ہے جیسا کہ یہی حق ہے تو قضیہ دائمہ نہیں فعلیہ ہے۔

رابعًا: باطل ہوئی تو ازلیت نہ کہ حرکت۔

خامسًا: ہمارے نزدیك یہ مقدمہ کہ قسر ازلی نہیں،یوں حق ہے کہ ازل میں کوئی شَے قابلِ مقسوریت ہورہی نہیں ہوسکتی کہ عالم بجمیع اجزائیہ حادث ہے فلسفہ اس پر کیا دلیل رکھتا اس کے رد میں ہماری کتاب الکلمۃ الملمتہ کا مقام دواز دہم ہے۔

تعلیل نہم:ان کے نزدیك یہ حرکت غیر متناہیہ ہے تو قوتِ جسمانی سے اس کا صدور محال۔خضری نے اسےقرب کہا۔

اقول:اولًا:حرکت کا ابطال نہ ہوا بلکہ لامتناہی ہے۔

ثانیًا وہ ضرور اسے حادث ابدی غیر منقطع اور قاسر کو قوتِ جسمانی یعنی جذب شمس ہی مانتے ہیں تو دلیل اگرچہ تحقیقی ہوتی کہ حرکت منقطعہ بارا وہ الہیہ کا استحالہ ثابت نہ کرتی مگر الزامی تھی۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن