30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
برابر ہیں تو کوئی ذریعئہ امتیاز نہیں کشتی کی ذاتی ہی چالیں سب کو محسوس ہوں گی وہیں تو اس کے امتیاز کے لیے وہ ناظرین ہوں جو کُرہ زمین و ہوا سے باہر ہوں کہ اس کی چال میں شریك نہ ہوں یا اہل زمین کے اپنے اور اس کے لیے اسی قسم کی کوئی ساکن شے ہو،وہ کہاں،کو اکبہ کا بعد اتنا ہے کہ کشتیوں کی یہ چالیں وہاں ایك نقطہ ہیں۔سحاب ضرور قریب ہے دو چار ہی میل اونچا ہے مگر وہ خود اسی ناؤ میں سوار ہے بذریعہ ہوا شریك رفتار ہے لہذا امتیاز معدوم اور اعتراض ساقط۔
تعلیل دوم:دو طائر تھمی ہوا میں ایك پرواز سے مشرق و مغرب کو اڑے اگر ہوا بھی زمین کے ساتھ متحرك ہے تو مشرقی بہت تیز ہوجائے اور غربی ہوا میں ٹھہرا معلوم ہو یا بہت سست اور اگر نہیں تو معلوم کہ وہ مشرق کو اڑے غرب میں پڑے۔(ہدیہ)
اقول:یہ کوئی نئی بات نہیں تعلیل سابق اور دلیل ۹۱ کو جمع کردیا ہے ہوا تابع نہ ماننے پر وہ دلیل ۹۱ ہے جو انکارِ تبعیت پر یقینًا صحیح ہے اور ماننے پر ہی تعلیل اول ہے جو تبعیت مانو تو باطل نہ مانو تو باطل۔مانو تو اس روشن بیان سے جو ابھی سنا اور نہ مانو تو کشتیوں پر ندوں کی اپنی ذاتی حرکتیں رہ گئیں،سرے سے بنائے دلیل ہی اڑ گئے۔بالجملہ یہ تعلیل علیل کو ایك شق کے ابطال سے کلیل۔
تعلیل سوم:حرکتِ یومیہ سب سے تیز حرکت ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ جسم جتنا لطیف تر اس کی حرکت سریع تر۔ہوا اجسام ارضیہ سے بہت تیز جاتی ہے تو اس حرکت کا فلك ہی کے لیے ثابت کرنا زیادہ مناسب کہ ہوا و نار سے بھی لطیف تر ہے عــــــہ۱ (تحریر مجسطی مقالہ اُولٰی فصل ہفتم)یہ صراحۃً نری خطابی بات ہے۔(شرح مجسطی)
اقول:اس کی نظیر ادھر سے بھی پیش ہوتی ہے کہ اتنے بڑے اجسام کے گھومنے سے چھوٹے جسم کا گھومنا آسان ہے۔(سعیدیہ)
اولًا: مخالف عــــــہ۲ آسمان کا قائل ہی نہیں اور لطیف معلوم یعنی ہو ا کہ شریك حرکت مانتا ہے۔
ثانیًا: فلك کے الطف ہونے پر کیا دلیل۔اگر علو کے عناصر میں دیکھ رہے ہیں کہ ہوا لطف اعلٰی ہے اور یہ ان سے بھی اعلٰی تو ان سے بھی الطف۔
اقول:یہ فلك میں میل مستقیم ماننا ہوگا۔جو فلسفئہ قدیمہ کی بنا ڈھادے گا اس کی تصریح ہے کہ
عــــــہ۱:اقول:اس کی اتنی تقریر بھی ہم نے کی،اصل میں اتنی ہی ہے جو حاشیہ آئندہ میں شرح سے آتی ہے۔۱۲ منہ غفرلہ
عــــــہ۲:ان اعتراضوں سےکہ اکثر دلائل آئندہ پر بھی آئیں گے یہ دکھایا گیا ہے کہ یہ تعلیل جس طرح تحقیقًا صحیح نہیں یوں ہی الزامی بھی نہیں ہوسکتیں۔۱۲ منہ غفرلہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع