دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

نزول میں مثلث ۱ ء ح نہیں بناتی سیدھی چڑھتی اُترتی ہے یا کچھ انحراف ہو تو نہ اس پابندی سے کہ آگے ہی کی طرف مائل چڑھے اور وہاں سے اور آگے کی جانب مائل اترے،اگر کہیے ہوتا یہی ہے مگر انحراف خفیف ہی لہذا محسوس نہیں ہوتا۔اقول:ہر گز خفیف نہیں بہت کثیر ہے۔فرض کیجئے نارنگی اتنی قوت سے اچھالی کہ گز بھر اوپر جائے اور اس کے آنے جانے میں ایك ہی سیکند صرف ہوا اور یل فی ساعت ۳۰ میل جارہی ہے تو ایك سیکنڈ میں ۱۵ فٹ کے قریب یعنی ۶ء۱۴ فٹ بڑھ جائے گی،اب مثلث اء ح میں قاعدہ ا ح ۱۵ فٹ اور عمود ء ہ ۳ فٹ،تو دونوں[1]زاویے ا ء ح ۲۱ درجے ۴۸ دقیقے ہوئے تو زاویہ ح ا ء ۶۸ درجے ۱۲ دقیقے ہوا یعنی نارنگی کا زمین فصل چہارم سے بھی کم ہوا اور انسان کے چہرے سے فاصلہ تین حصے سے بھی زائد ہے۔

خط ا ح ہے اور نارنگی خط ا ء پر گئی،کیا اتنے عظیم جھکاؤ کو کوئی سلیم الحواس سیدھا ح کی طرف جانا سمجھ سکتا ہے تم کہ عرضیہ سے بھاگے اور خود نارنگی میں ریل کی حرکت بھری،اس میں دو ذاتیہ اینیہ حرکتوں کے اجتماع پر بند کریں اس اشکال کا حل تمہارے ذمے ہے سر سے بلند حرکت پر اگر یہ عذر نکل سکتاکہ ریل کی حرکت میں نارنگی اور آدمی دونوں برابر شریك ہیں لہذا وہ ہر وقت سر کے محاذی ہی رہی اور خط منحرف کو مستقیم گمان کیا مگر یہ صورت کہ نیچے ہاتھ رکھ کر گز بھر اچھالی،وہاں یہ عذر کیونکر چلے گا۔ بعض[2]نے اس مثال میں جہاز لیا کہ نارنگی دور پھنك سکے،اور کہا اپنی پوری طاقت سے اچھالی اور ہاتھ میں آتی ہے۔

اقول:اولًا،یہ تو اور بھی آسان ہے خط عمود پر پھینکنا صرف اس صورت میں ہوسکتا ہی کہ ہاتھ سیدھا رکھ کر اوپر اس طرح جنبش دو کہ ہاتھ کسی جانب اصلًا میل نہ کرے یہ بہت خفیف حرکت ہوگی پوری قوت سے اوپر پھینکنا ہمیشہ خود ہی خط منحرف پر ہوگا۔ جہاز جدھر جارہا ہی اس کے خلاف طرف منہ کرکے پوری قوت ہاتھ کے کامل جھٹکے سے پھینك کر دیکھو نارنگی کدھر جاتی ہے۔

ثانیًا: اگر بالفرض ہاتھ خطِ مستقیم پر دور پھینك سکے تو پہنچتا نہیں ہے کہ ہوا اسے مستقیم نہیں رکھتی۔آتشبازی کا بتاسایا ناڑی نہ خط مستقیم پر رہیں نہ اسی خط پر عود کریں یہ تو بہت قوی قوت سے خط عمود ہی پر پھینکے


 

 



[1] مثلث مستقیم الاضلاع میں:ء ہ:ا ہ::ظل ا:ع =۲۴ ظل زاویہ ا ہوا مقدار زاویہ ۴۸۲۱۔۱۲ منہ غفرلہ۔

[2] ط ص ۲۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن