30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۹۶ جاتے ۹۶ آتے اور ایك انگل رسی،تو نٹ کا ہے کو ہے وہ انجن ہے جس میں ۹۳ا گھوڑوں کا زور ہے جب ۱۹۲ زور اور کہیں سے آگئے تو وہ بچا ہوا ایك اور کہیں سے نہیں آسکتا۔اس گھوڑے ہی کا بھر نا کیا ضرور ہے۔
رہی گیند تو وہ نٹ کے اپنے ہاتھ کا کھیل ہے،اڑتے جانور پر بندوق چلانے والا پہلے اندازہ کرلیتا ہے کہ اتنی دیر میں کہاں تك اڑ کر جائے گا۔
(۶)باقی حال نارنگی میں آتا ہے۔چلتی ریل میں نارنگی اچھالیں،ہاتھ میں آتی ہے حالانکہ اس کے چڑھنے اترنے کی دیر میں ہم کچھ آگے بڑھ گئے۔معلوم ہوا کہ نارنگی میں ریل کی چال بھری ہے وہ اسے محاذات سے الگ نہیں ہونے دیتی۔
اقول:یہ خیال تو صریح محال ہے کہ جسم واحد وقت واحد میں بذاتِ خود دوجہت مختلف کو دوحرکت اینیہ کرے۔لاجرم نارنگی میں اگر دو حرکتیں جمع ہوتیں ترچھے خط پر چڑھتی اور ترچھے عــــــہ ہی پر اُترتی

مثلًا ریل ا سے ب کی طرف جارہی ہے ا پر تم ہو تم نے نارنگی اچھالی یہ حرکت ا سے ج کی طرف لے جاتی لیکن ریل کی حرکت جو اس میں بھری ہے اس سے وہ ب کی طرف جانا چاہتی ہے اور دونوں زور باہم متضاد نہیں کہ ایك آگے کھینچے دوسرا پیچھے تو اگر دونوں زور مساوی ہوں حرکت اصلًا نہ ہو ورنہ صرف غالب کی طرف جائے یہاں ایسا نہیں بلکہ دو جہتیں مختلف ہیں نہ متضاد،لہذا نارنگی دونوں کا اثر قبول کرتی اور اب وہ نہ ج کی طرف جاتی نہ ب کی طرف کہ یہ تو ایك ہی کا اثر ہوا۔لاجرم دونوں کے بیچ میں ء کی طرف گزرتی جیسے تم زمین میں کہتے ہو کہ شمس نے اپنی طرف کھینچا اور نافریت نے قائمہ کے دوسرے ضلع پر،لہذا وہ نہ ادھر آئی نہ اُدھر گئی،بلکہ بیچ میں ہو کر نکل گئی(۵)پھر جب ء پر پہنچی اور می کی تاثیر ضرور ہوتی۔میل طبعی یا تمہارے طور پر جذب زمین اسے خط ء پر لانا چاہتا لیکن ریل کی حرکت جو اس میں بھری ہے اس سے خط ء ز پر جانا چاہتی تو اب بھی دونوں کے بیچ میں خط ء ح پر اترتی اور اتنی دیر میں تم ا سے ح تك پہنچے نارنگی ہاتھ میں آگئی یوں ان دو حرکتوں کا اجتماع ہوسکتا مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ہر گز نارنگی اپنے صعودو
عــــــہ:واقع میں یہ خط نہ مستقیم ہوتا نہ قوس بلکہ چھوٹے چھوٹے مستقیموں کا مجموعہ شبیہ قوس جیسا کہ حرکتِ زمین میں گزرا مگر اتنے چھوٹے خطوں میں تفاوت کے سبب انہیں قوسین کی جگہ ساقین لیا جیسا قوس صغیر ووتر میں تفاوت نہیں لیتے ۱۲ منہ غفرلہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع