30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیا اس سے عجیب تر بات زائد سنی ہوگی۔مخالف آدابِ مناظرہ سے ناواقف اس پر دلیل دینے سے عاجز ہے ناچار چھ مثالون سے اس کا ثبوت دینا چاہتا ہے ہم ہر مثال کے ساتھ بالائی کلمہ تبرعًا ذکر کریں جس کی حاجت نہیں،پھر بتوفیقہ تعالٰی جامع وقامع رد بیان کریں،وہ مثالیں یہ ہیں۔
(۱)شیشہ پانی سے بھر کر جہاز کے مسطول میں باندھیں،دوسرا اس کے نیچے رکھیں،حرکتِ جہاز سے پانی کے جو قطرے اوپر کے شیشے سے چھلکیں گے نیچے کے شیشے باہر نہ گریں گے۔(حدائق [1])یعنی اس کا یہی سبب ہے کہ جہاز کی حرکت ان قطروں میں بھی پیدا ہوگئی ہے یہ خود بھی اسی قدر سفینہ کے ساتھ متحرك ہیں لہذا محاذات نہیں چھوڑتے اس کے لفظ مثال دوم میں یہ ہیں۔
|
درحرکت سفینہ مشارك بودہ پائے ستون می افتد [2]۔ |
کشی کی حرکت میں مشارك ہو کر ستون کے پاس گرتا ہے۔ (ت) |
اس سے ظاہر وہی ہے جو اور جدیدہ والوں نے تصریح کی کہ خود اس جسم میں وہ حرکت پیدا ہوجاتی ہے اور اگر عرضیہ سے یعنی جہاز کی حرکت سے مسطول تك ہوا اور ہوا کی حرکت سے یہ قطرے بالعرض متحرك ہیں تو قطع نظر اس سے کہ مسطول تك ہوا کی حرکت عرضیہ کیونکر پہنچی ہوگی تو اتنی ہوا کہ جو جہاز میں بھرتی ہے اس کے جواب کو وہی بس ہے کہ پانی کی یہی بوندا اگر ہوا میں حرکت عرضیہ سے بالعرض متحرك ہوتی تو سومن کے پتھرکا اس پر قیاس کیونکر صحیح جسے ہوا کسی طرح سنبھالنا درکنار سہارا تك نہیں دے سکتی۔مفتاح الرصد میں اس پر تین ردہیں۔
یکم مضمر کہ بفرض و تسلیم اگر ایسا ہو بھی،اقول:یعنی کون سا مشاہدہ اس پر شاہد ہے کہ قطرے اس سے باہر نہیں گرتے تو منزل پر کھڑے ہو اور زمین پر شیشہ رکھ کر اپنے ہاتھ میں کٹورے کو جنبش دو کہ قطرے چھلکیں ہر گز اس کی ذمہ داری نہیں دے سکتے کہ شیشے ہی میں گریں گے بلکہ اکثر باہر ہی جائیں گے۔یہ ان لوگوں کی عادت ہے کہ اپنے تخیلات کو مشاہدات و تجربات کے رنگ میں دکھاتے ہیں۔
دوم:جو ہوا جہاز کو حرکت دیتی ہے ان قطروں کو بھی دے گا۔اقول:یعنی دُخانی جہازوں پر بھی ہوا کی مدد ہے اگر اس سمت کی نہ ہو پردے باندھ کر کی جاتی ہے۔
سوم:اُوپر کا شیشہ جہاز میں بندھاہوا ہے،اس کی حرکت سے اسی طرف جھٹکا کھاتا ہے اس کا جھٹکا ان چھلکتے قطروں کو اسی سمت متوجہ کرتا ہے اور اپنی پہلی محاذات پر نہیں گرنے دیتا ہاتھ پانی میں بھر کر ایك طرف کو جھٹکو تو قطرے جھٹکے کیطرف جائیں گے نہ کہ جس جگہ ہاتھ سےجدا ہوئے اس کی محاذات میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع