دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

دو۲ وجہ سے محض بے معنی ہے۔

(۱)نہ یہ اس کی راہ میں واقع ہے نہ اس میں جڑا ہوا ہے کہ بے اپنے اُسے نہ چلنے دے۔

(۲)اور اگر بالفرض راہ روکے ہوئے ہے تو گھومنے سے کھول دے گا۔

حرکتِ وضیعہ سے کوئی گنجائش پیدا نہیں ہوسکتی اگر یہ ان میں چسپاں بھی ہو تو ان کے گھومنے سے ضرور گھومے گا۔مگر یہ انتقال بالذات اسے بھی عارض ہوگا اگرچہ د وسرے کے علاقے سے ہو۔عرضی نہ ہوگا بلکہ ذاتی عرضی صورت کے سوا وضعیہ میں عرضیہ کی کوئی تصویر ثابت نہیں ومن ادعٰی فعلیہ البیان(جو دعوٰی کرے بیان کرنا اسی کے ذمہ ہے۔ت)افلاك میں فلاسفہ کا محض ادعٰی ہے اس لیے کہ ان میں قاصر سے بھاگتے ہیں۔مشایعت میں ساتھ ساتھ چلنا ہے نہ یہ کہ ایك ساکن محض رہے دوسرے کی حرکت اس کی طرف منسوب ہے۔

چکروں کا بیان ابھی گزرا تو عرضیہ میں فریقین کی بحث خارج از محل ہے۔ابن سینا پھر جونپوری [1]مذکور نے زعم کیا کہ فلك کی مشایعت میں کُرہ نار کی حرکت عرضیہ اس لیے ہے کہ ہر جزء نار نے اپنی محاذی کے جزء فلك کو گویا اپنا مکان طبعی سمجھ رکھا ہے اور بے شعوری کے باعث یہ خبر نہیں کہ اگر اسے چھوڑے تو اسے دوسرا جز بھی ایسا ہی اقرب و محاذی مل جائے گا،نا چار بالطبع اس کا ملازم ہوگیا ہے۔لہذا جب وہ بڑھتا ہے یہ بھی بڑھتا ہے کہ اس کا ساتھ نہ چھوٹے اور اس پر اعتراض ہوا کہ فلك ثوابت فلك اطلس کے سبب کیوں متحرك بالعرض ہے؟ اس کے اجزاء نے تو اس سے اجزاء کو نہیں پکڑا کہ خود جدا حرکت رکھتا ہے۔ اس کا جواب دیا کہ اس کے اقطاب نے اپنے محاذی اجزاء کی ملازمت کرلی ہے اور وہ اسکے اقطاب پر نہیں،لہذا ان اجزاء کی حرکت سے اس کے قطب گھومتے ہیں،لاجرم سارا کُرہ گھوم جاتا ہے۔

اقول:یہ شیخ چلی کی سی کہانیاں اگر مسلم بھی مان لیں تو عاقل بننے والوں نے اتنا نہ سوچا کہ جب نارو فلك البروج کی یہ حرکت اپنے اُس مکان کی حفاطت کو ہے تو اس کی اپنی ذاتی حرکت ہوئی یا عرضیہ۔

وثالثًا: مخالف کو یہاں عرضیہ ماننے کی حاجت ہی نہیں اس کے نزدیك آب وہوا و خاك سب کُرہ واحدہ ہیں اور حرکتِ واحدہ سے متحرک۔

دفع دوم:کہ اول کا رَد دوم ہے،پانی اور وہ ہوا کہ جو زمین پر ہے کیوں اس کی متابعت کرنے لگی کہ وہ زمین سے متصل نہیں اور دریائے متحرك بالعرض سے اس کا اتصال اُسے متحرك بالعرض نہ کردے گا۔ورنہ تمام عالم زمین کی حرکت سے متحرك بالعرض ہوجائے کہ اتصال دراتصال سب کو ہے۔اب لازم کہ جہاز سے جو پتھر پھینکیں اوپر کو تو وہ جہاز میں لوٹ کر نہ آئے بلکہ مغرب کو گرے کہ دریا زمین کی حرکت سے  


 

 



[1] ص۱۵۸۔۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن