30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حرکت ارض ہے اور ہم مانع اور یہ کہ صورت دلائل میں پیش کیا منع کی سند میں۔
اقول:اس میں نظر ہے یہ ملازمتیں عــــــہ کہ زمین متحرك ہوتی تو یہ یہ امور واقع ہوتے ان میں ضرور ہم مدعی ہیں یہ کیا کہنے کی بات ہوسکتی ہے کہ زمین متحرك ہوتی تو ممکن تھا کہ پتھر مغرب کو گرتا،ہاں ممکن تھا،پھر کیا ہوا اور اگر اس سے قطع نظر بھی ہو تو حاوی وغیر ملازم کی قیدیں اب بھی بے وجہ ہے۔اگر محوی مطلقًا اور حاوی ملازم کوحرکت رفیق سے متحرك بالعرض لازم ہوتا تو ان قیود کی حاجت ہوتی مگر ہرگز انہیں بھی لازم نہیں۔دو چکر ایك دوسرے کے اندر ہوں اگر ان میں ایسا تعلق نہیں کہ ایك کی حرکت دوسرے کو دفع کرے تو جسے گھمائیے صرف وہی گھومے گا اگرچہ ان میں کوئی دوسری حرکت مستقلہ نہ رکھتا ہو دولاب یا چرخی کی حرکت سے ان کے اندر کا لوہا یا لکڑی جس پر وہ گھومتے ہیں نہیں گھومتے۔شاید غیر ملازم کی قید اس لحاظ سے ہو کہ جب ملازم ہو آپ ہی اس کی حرکت سے محترك ہوگا۔
اقول:ملازمت جسم للجسم ملازمت وضع للوضع کو مستلزم نہیں اور غالبًا حاوی کی قید فلکیات میں مزعوم فلاسفہ یونان کے تحفظ کو ہو کہ کب تدویر کا تابع ہے۔تدویر حامل کی حامل ممثل کا ممثل فلك الافلاك کا ہر ایك دوسرے کی حرکت سے متحرك بالعرض ہے اور خود اپنی حرکت ذاتیہ جدا رکھتا ہے۔
اقول:ہمارے نزدیك تو افلاك متحرك ہی نہیں جیسا کہ بعونہ تعالٰی کاتمہ میں مذکور ہوگا نہ برخلاف خود اصول فلسفہ مثل یساطت،فلك تداویر و حوام جاننے کی حاجت اور ہو تو عندالتحقیق یہ حرکت ہر گز عرضیہ
|
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ) یشایعا کالارض للفلك [1]۔ |
ہوا اس کی مشایعت کررہی ہو جیسے زمین فلك کے لیے(ت) |
شرح مجسطی للعلامۃ عبدالعلی میں ہے:
|
لم لایجوز ان یتحرك الھواء بمثل حرکۃ الارض[2] ۱۲ منہ غفرلہ۔ |
کیوں جائز نہیں کہ ہوا زمین کی حرکت کی مثل حرکت کرے ۱۲ منہ غفرلہ(ت) |
عــــــہ:اس کی غایت توجیہ دفع پنجم میں آتی ہے ۱۲ منہ غفرلہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع