30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گھنٹے میں ایك ہزار چھتیس میل تو غربی اس شاخ سے دو ہزار بہتر میل پر پہنچا کہ جتنا وہ مغرب کو چلا اسی قدر یہ شاخ زمین کے ساتھ مشرق کو گئی اور مشرق بال بھر بھی شاخ سے جدا نہ ہوا کہ جتنا اُڑتا ہے زمین بھی اتنی ہی رفتار سے شاخ کو اس کے ساتھ ساتھ لارہی ہے حالانکہ ہم دیکھتے ہیں کہ مساوی پر واز والے مساوی فصل پاتے ہیں۔
دلیل ۹۲:اگر ان کی پرواز رفتارِ زمین سے زائد ہے مثلًا گھنٹے میں ۱۰۳۷ میل تو غربی ۲۰۷۳ میل مغرب میں پہنچے گا اور اس کی مساوی پرواز والا مشرقی ۱۰۳۷ میل اڑکر صرف ایك ہی میل مشرق کو طے کرسکے گا یہ بھی بداہۃً باطل وخلاف مشاہدہ ہے۔
دلیل ۹۳:اگر ان کی پرواز رفتارِ زمین سے کم ہے مثلًا گھنٹے میں ۱۰۳۵ میل تو غربی ۲۰۷۱میل پر ہوجائے گا۔اور اس کا ہم پرواز مشرقی جس نے گھنٹہ بھر محنت کرکے ۱۰۳۵ میل مشرق کو طے کیے۔نتیجہ یہ پائے گا کہ الٹا اس شاخ سے اك میل مغرب میں گرے گا۔اڑا تو مشرق کو اور پہنچا مغرب میں،یہ سب سے بڑھ کر باطل اورخلافِ مشاہدہ ہے۔
دلیل ۹۴:جتنی مسافت قطع کریں اس سے صد ہا گنا فاصلہ ہوجائے۔(خضری)یعنی ہر عاقل جانتا ہے کہ مثلًا طائر جس مقام سے جتنا اڑے وہاں سے اسے اتنا ہی فاصلہ ہوگا لیکن یہاں اڑے صرف ایك میل اور فاصلہ ہزار میل سے زائد ہوجاتا ہے۔ظاہر ہے کہ صورت مذکورہ میں اگر طائروں کی پرواز گھنٹے میں ایك میل ہے تو شرقی ۱۰۳۵ میل مغرب میں پڑے گا اور غربی ۱۰۳۷ میل۔
دلیل ۹۵:موضع انفصال اُس شاخ سے مثلًا شاخِ مذکور سے دونوں کے فاصلے کا مجموعہ اتنی دیر میں حرکتِ زمین کا دو چند یا زائد یا زائد کچھ خفیف کم ہو،(خضری)۔
اقول:اول:اُس حالت میں ہے کہ دونوں پرندوں کی پرواز باہم متساوی ہو۔اور دوم جب کہ غربی کی پرواز شرقی سے زائد ہو،اور سوم جب کہ عکس ہو۔اور خفیف اس لیے کہ تیر یا طائر یا گولا عادۃً کوئی زمین کا دسواں حصہ بھی نہیں چلتا اور دونوں طائروں کی پرواز ایك میل ہے تو شرقی ۱۰۳۵ میل مغرب میں پڑے گا اور غربی ۱۰۳۷ میل پر گریں گے۔جب کہ ابھی گزرا مجموعہ ۲۰۷۲ کہ گھنٹے میں رفتار زمین کا دو چند ہے اور غربی ایك ساعت میں دو میل اڑے اور شرقی ایك میل تو وہ ۱۰۳۸ میل پر ہوگا اور یہ ۱۰۳۵ پر مجموعہ ۲۰۷۳ میل کہ ضعف سیر زمین کے دو چند سے بھی ایك میل زائد ہے اور شرقی دو میل غربی ایك میل تو وہ ۱۰۳۴ میل پر ہوگا اور یہ ۱۰۳۷پر مجموعہ ۲۰۱۷میل کہ ضعف سیر زمین سے ایك ہی میل کم ہے۔مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ان پروازوں پر مجموع فاصلہ ہر گز دو تین میل سے زائد نہیں ہوتا،تو ضرور حرکت زمین باطل۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع