30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دلیل ۹۰:بھاری پتھر عــــــہ۱ اوپر پھینکیں سیدھا وہیں گرتا ہے،اگر زمین مشرق کو متحرك ہوئی تو مغرب میں گرتا کہ جتنی دیر وہ اوپر گیا اور آیا اس میں زمین کی وہ جگہ جہاں سے پتھر پھینکا تھا۔حرکت زمین کے سبب کنارہ مشرق کو ہٹا گئی۔اقول:زمین کی محوری چال ہر سیکنڈ ۴ء ۵۰۶ گز ہے اگر پتھر کے جانے آنے میں ۵سیکنڈ صرف ہوں تو وہ جگہ ۲۵۳۲ گز سرك گئی پتھر تقریبًا ڈیڑھ میل مغرب کو گرنا چاہیے حالانکہ وہیں آتا ہے۔
دلیل ۹۱:دو پتھر عــــــہ۲ ایك قوت سے مشرق و مغرب کو پھینکیں تو چاہیے کہ مغربی پتھر بہت تیز جاتا معلوم اور مشرق سست، نہیں نہیں بلکہ مشرقی بھی الٹا مغرب ہی میں گرے۔اقول:یا پھینکنے والے کے ماتھے پر گرے۔مثلًا وہ پتھر اتنی قوت سے پھینکے تھے کہ دونوں طرف تین سیکنڈ میں ۱۹ گز پر جاکرگرتے۔سنگ غربی موضع رمی سے جب تك ۱۹ گز مغرب کو ہٹاہے اتنی دیر موضع رمی ۱۵۱۹ گز مشرق کو ہٹ گیا تو یہ پتھر موضع رمی سے ۱۵۳۸ گز کے فاصلے پر گرے گا اور سنگ مشرق وہاں سے انگل بھی نہ سرکنے پائے گا کہ موضع رمی زمین کی حرکت سے اُسے جالے گا۔اب اگر پھینکنے والے نے اپنے محاذات سے بچا کر پھینکا تھا تو یہ پتھر تین سیکنڈ میں ۱۹ گز مشرق کو چل کر گرجائے گا اور اتنی دور میں موضع رمی ۱۵۱۹ گز تك پہنچے گا یہ موضع رمی سے۱۵۰۰ گز مغرب میں گرے گا اور اگر محاذات پر پھینکا تھاتو معا زمین کی حرکت سے پھینکنے والا پتھر سے ٹکرائے گا۔اور پتھر اس کے لگ کر و ہیں کا وہیں گرجائے گا لیکن ان میں سے کچھ نہیں ہوتا تو معلوم ہوا کہ حرکت زمین باطل ہے۔
ثم اقول:بلکہ اولٰی یہ کہ یہ دلیل بایں تفصیل قائم کریں جس سے دو دلیل ہونے کی جگہ تین دلیلیں قائم ہوجائیں کہ جہاں شقوق واقع ایك ہی ہوسکے وہ ایك ہی دلیل ہوگی اگرچہ شقیں سو ہوں اور جہاں ہر شق واقع ہوسکے ایك پر استحالہ ہو وہ ہر شق جدا دلیل ہے،درخت کی ایك شاخ سے دو پرند مساوی پرواز کے مساوی مدت تك مثلًا ایك گھنٹہ اُڑے،ایك مغرب دوسرا مشرق کو، اگر اُن کی پرواز رفتار زمین کے مساوی ہے۔
عــــــہ۱:یہ اور اس کے بعد کی دلیل تذکرہ طوسی و شرح حکمت العین و ہدیہ سعدیہ تك اکثر کتب میں ہے۔
عــــــہ۲:شرح خضری سے ہدیہ سعیدیہ اسی دلیل سے یوں بھی ثابت کرتے ہیں کہ تیر و طائر و ابر مشرق کو چلتے معلوم ہوں(شرح حکمت العین)اسی سے یوں کہ مشرق کو جاتا مغرب کو چلتا نظر آئے۔(خضری)
اقول:بلکہ مشرق کوجانا مغرب کوجانا ہو کہ اب تك پرند کی جگہ جو پتھر مشرق کو سر کے یہ جگہ سیکڑوں جگہ نکل جائے گی تو یہ اس جگہ سے تجاوز کرنے درکنار ہمیشہ اس سے پیچھے ہی رہے گا۔۱۲ منہ غفرلہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع