30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یقینًا باطل،مقامِ شکر ہے کہ خود ہیئت جدیدہ کا اقرار ا س کا آزار۔
کسی نے کہا تھا کہ زمین چلتی تو ہم کو چلتی معلوم ہوتی۔اس کا جواب [1]یہی دیا کہ زمین کی حرکت اگر مختلف ہوتی یا اس کے اجزاء جدا جدا حرکت کرتے ضرور محسوس ہوتی۔مجموع کرہ کو ایك حرکت ہموار لاحق ہے،لہذا حِس میں نہیں آتی،جیسے کشتی کی حرکت کشتی نشیں کو محسوس نہیں ہوتی یعنی جب تك جھکے گا نہیں۔
الحمدﷲ ہم نے دونوں باتیں ثابت کردیں کہ زمین کو اگر حرکت ہوتی تو ضرور اجزاء کو جدا جدا ہوتی اور ضرور ناہموار و مضطرب ہی ہوتی جب ایك بات پر محسوس ہونا لازم تھا کہ اب کہ دونوں جمع ہیں بدرجہ اولٰی احساس واجب لیکن اصلًا نہیں،تو زمین یقینًا ساکن محض ہے۔
دلیل ۸۸:اقول:پانی زمین سے بھی کہیں لطیف تر ہے تُو اس کے اجزاء میں تلاطم واضطراب اشد ہوتا اور سمندر میں ہر طرف طوفان رہتا۔
دلیل ۸۹:اقول:پھر ہوا کی لطافت کا کیا کہنا،واجب تھا کہ آٹھ پہر عرب سے شرق تك تحت سے فوق تك ہوا کی ٹکڑیاں باہم ٹکراتیں،ایك دوسرے سے تپانچے کھاتیں اور ہر وقت سخت آندھی لاتیں،لیکن ایسا نہیں تو بلاشبہہ زمین کی حرکت محور باطل اور اُس کا ثبوت و سکون ثابت ومحکم،وﷲ الحمد وصلی اﷲ علٰی سیدنا محمد واٰلہ وصحبہ وسلم امین!
دلائل قدیمہ
یہاں ہم نے زیادہ توجہ گردشمس دورئہ زمین کے ابطال پر رکھی،فصل اول میں رَدّ اول عام کے سوا باقی گیارہ اور فصل سوم میں سات اخیر کے سوا باقی بیس سب اسی کے ابطال میں ہیں،اگلوں نے ساری ہمت گرد محو حرکت زمین کے ابطال پر صرف کی ہم اُن میں سے وہ انتخاب کریں جن سے اگرچہ جواب دیا گیا بلکہ بہت کو خود مستدلین نے رَد کردیا لیکن ہم ان کی تشہید و تائید کریں گے اور خود ہیئت جدیدہ کے اقراروں سے اُن کا تام و کامل ہونا ثابت کردیں گے پھر زیادات میں وہ جن کی اور طرح توجیہہ کرکے تصحیح کریں گے پھر تذییل میں اگلوں سے وہ دلائل جن پر اگرچہ انہوں نے اعتماد کیا مگر ہمارے نزدیك باطل و ناتمام ہیں، وباﷲ التوفیق۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع