دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

بعید ہے اورپاؤں نیچے کہ قریب ہیں،جب بعد طلوع پھر وہی حالت تساوی ہو سر اور پاؤں دوبارہ برابر ہوجائیں،جب دوپہر ہو پھر سر نیچے اور ٹانگیں اوپر ہوجائیں۔ہمیشہ بے جنبش کیے یونہی قلابازیاں کھائیں،یہی حال ہر روز صحن وسقف کا ہو کہ کبھی صحن اوپر اور چھت نیچے کبھی بالعکس،یہی حال زمین میں قائم درختوں کا کہ آدھی رات کو جڑ نیچے ہے اور شاخیں اوپر۔دوپہر ہوتے ہی پیڑ بدستور رہے مگر شاکیں نیچے ہوگئیں اور جڑ اوپر،دوپہر کے وقت جو بخار یا دھواں اُٹھے کہو کہ نیچے گرا،جو پتھر گرے کہو کہ اوپر اڑا۔یوں ہی بے شمار استحالے ہیں۔دیگر سیارہ و اقمار و ثوابت کا بھی یہی حال ہے کہ اُن میں جس کسی کا بھی مرکز لو گے ایسے ہی استحالے ہوں گے۔لاجرم مرکز زمین ہی وہ مرکز ساکن ہے اور زمین کی حرکت اینیہ باطل۔

دلیل ۸۲:اقول:ہر عاقل جانتا ہے کہ جہات ستّہ میں چپ وراست پس و پیش پہلو بدلنے سے بدل جاتے ہیں۔مشرق کو منہ کرو تو مشرق آگے،مغرب پیچھے جنوب داہنے،شمال بائیں ہیں اور مغرب کی طرف متوجہ ہو تو سب بدل جائیں گے  کہ اُن میں تمھارے اعضاء منہ اور پیٹھ اور بازوؤں کا اعتبار ہے،یہ جس طرف ہوں گے وہ سمت پیش و پس وراس وچَپ ہوگی مگر زیرو بالا میں تمھارے سروپا کا اعتبار نہیں کہ جدھر سیدھے وہ اوپر ہے،اور جدھر پاؤں وہ  نیچے،بلکہ وہ جہتیں خود متعین ہیں۔سیدھے کھڑے ہونے میں جو جانبِ فوق اور دوسری طرف تحت ہے،اُلٹے ہو جاؤ جب بھی فوق و تحت وہی رہیں گے۔اب یہ نہ ہوگا کہ سر کی طرف اوپر اور پاؤں کی طرف نیچے،بلکہ یہ ہوگا کہ اب تمھارا سر نیچے پاؤں اوپر  ہیں۔اگر مرکز شمس جیساکہ ہیأت جدیدہ کا گمان ہے وہ مرکز ساکن وتحت حقیقی ہو زیر و بالا کی بھی وہی حالت ہوجائے  گی جو ان چاروں جہات کی تھی۔جب آفتاب طلوع سے ایك خفیف دوپہر کے  بعد یا غروب سے ایك خفیف دوپہر پہلے افق حسّی کی محاذات میں آئے تو اگر اس کی طرف پاؤں کرکے لیٹو تو سر اوپر ہےاور پاؤں نیچےکہ  مرکز شمس سے قریب تر ہیں اور اسی وقت سر جانب شمس کرکے لیٹ جاؤ تمھارا سر نیچے ہوگیا اور ٹانگیں اوپر کہ اب سر مرکز شمس سے  قریب ہے۔اسی طرح جوسیارہ یا  ثابتہ یا قمر لو یہی حالت ہوگی سوائے زمین کے کہ اس کا مرکز تحت حقیقی ماننے سے سب شکلیں ٹھیك رہتی ہیں۔لاجرم وہ مرکز ساکن ہے اور حرکت زمین باطل۔

دلیل ۸۳:اقول:ہر عاقل جانتا ہے کہ حرکت موجبِ سخونت و حرارت ہے،عاقل درکنار ہر جاہل بلکہ ہر مجنون کی طبیعت غیر شاعرہ اس مسئلہ سے واقف ہے،لہذا جاڑے میں بدن بشدت کانپنے لگتا ہے،کہ حرکت سے حرکت پیدا کرے بھیگے ہوئے کپڑوں کو ہلاتے ہیں کہ خشك ہوجائیں،یہ خود بدیہی ہونے کے علاوہ ہیئت جدیدہ [1]کو بھی تسلیم،بعض اوقات آسمان سے کچھ سخت اجسام نہایت سوزون و مشتعل گرتے ہیں،


 

 



[1] ح صفحہ نمبر ۲۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن