دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

لیکن زمین دائرہ ہو تو تنا صف محال کہ مرکز ایك نہ رہے گا۔لاجرم دائرہ زمین باطل۔

دلیل ۶۶:اقول:ان عــــــہ سب سے خاص تر عقلائے عالم اور ہیئت جدیدہ کا اجماع ہے کہ معدل و منطقہ دونوں کرے سماوی حقیقی یا مقدر کے دائرہ عظیمہ میں(نمبر ۲۸،۲۹،۳۰)جتنے سماوی و ارضی کرے ہیئت قدیمہ و جدیدہ میں بنتے ہیں،سب ہیئت قدیمہ و جدیدہ میں بنتے ہیں سب اس پر شاہد ہیں لیکن دورئہ زمین پر یہ بوجوہ ناممکن کہ نہ تساوی نہ اتحاد مرکز نہ تنا صف،تو وہ دورہ زمین قطعًا باطل۔

دلیل ۶۷:اقول:تمام عقلائے عالم اور ہیئت جدیدہ کا اجماع ہے کہ معدل ومنطقہ دائرہ شخصیہ ہے(نمبر۳۱)جتنے سماوی وارضی کرے ہیئت قدیمہ و جدیدہ میں بنتے ہیں سب اس پر شاہد ہیں لیکن زمین دائر ہو تو ان میں کوئی شخص نہ رہے گا(دیکھو ۳۱،۳۲)تو زمین کا دورہ باطل۔

دلیل ۶۸:اقول:تمام عقلائے عالم اور ہیئت جدیدہ کا اجماع ہے کہ بارہ برج متساوی ہیں ہر برج تیس درجے(۲۹)جتنے سماوی کرے ہیئت قدیمہ و جدیدہ میں بنتے ہیں سب اس پر شاہد ہیں لیکن منطقہ کو مدار زمین مان کر ۶ برج ۴۰۔۴۰ درجے کے ہوجائیں گے اور ۶ صرف ۲۰،۲۰ کے رہیں گے اس کا بیان دو مقدموں میں واضح ہے۔

مقدمہ ۱:اقول: دو۲ متساوی دائروں میں جب ایك دوسرے کے مرکز پر گزرا ہو واجب کہ وہ دوسرا بھی اس کے مرکز پر گزرے۔

عــــــہ:اقول:تساوی و اتحاد مرکز میں عموم و خصوص من وجہ ہے مدارین متساوی ہیں اور اتحاد مرکز نہیں اور سطح معدل و خط استوا متحدہ المرکز ہیں اور تساوی نہیں ہر کرہ کے عظمتیں متساوی بھی نہیں اور متحدہ المرکز بھی اور یہ دونوں تناصف سے عام مطلقًا ہیں۔جب تنا صف ہوگا تساوی و اتحاد مرکز ضرور ہوں گے کہ چھوٹے بڑی یا مختلف المرکز دائرے متنا صف نہیں ہوسکتے اور تساوی یا اتحاد مرکز ہو تو تناصف درکنار،تقاطع بھی ضرور نہیں،جیسے مدارین یا معدل و خطِ استوام،ہاں تساوی و اتحاد مرکز کا اجتماع دائرہ کرہ میں تناصف کا متساوی ہے جب مساوی دائرے مرکز واحد ہر ہوں گے ضرور متناصف ہوں گے وبالعکس یہ تینوں ایك کرہ کے دوائر عظام ہونے سے عام مطلقًا ہیں۔ایك کُر ہ کے دو عظیمے قطعًا متساوی بھی ہوں گے اور متحدالمرکز بھی اور متناصف بھی اور ثخن کرہ میں مرکز واحد پر دو متساوی دائرے متناصف ہوں گے اور عظیم نہیں۔ان دلائل میں عام سے خاص کی طرف ترقی ہے کہ ہیئت جدیدہ نے بھی معدل و منطقہ کی تساوی مانی ہے اور اس سے دورہ زمین باطل بلکہ اس سے بھی من وجہ خاص تر اتحاد مرکز مانا ہے بلکہ ان سے بھی خاص تر تنا صف بلکہ سب سے خاص تر عظام ہونا ۱۲ منہ غفرلہ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن