30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گھومی تو شکل یہ بنائے گی۔@ جس میں ہر وقت شمس سے قریب ہوتی جائے گی یہاں تك کہ اس سے مل جائے نہ کہ کسی مدار واحد پر دائرہ ہو۔
رَدِّ نہم:اقول:بالفرض جاذبہ و نافرہ کو مساوی ماننے سے استعفا بھی دو اور ط ا حؔ کو نصف قائمہ سے بڑا مانو تو ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ وہیں تك بڑھ سکتا ہے کہ زاویہ ط سے مل کر ایك قائمہ کم رہے یعنی لازم کہ ا ح طؔ منفرجہ آئے کہ اگر قائمہ ہو تو ی ا ح بھی ط کے برابر ہوگا۔کہ دونوں ط ا حؔ کے تمام تاقائمہ ہیں تو نافریت کا حصہ ایك عاشرہ کم پورا قائمہ رہا اور جاذبیت کا حصہ ایك ہی عاشرہ جو اس کے سامنے عدم محض ہے اور اگر حادہ ہو تو اور بھی صغیر و حقیر رہے گا۔

فرض کر اءؔ قائمہ کا خط ہے یعنی جس نے ا سے نکل کر ط بؔ پر قائمہ بنایا تو حادے کا خط اس سے نیچا مثل ا حؔ نہیں گر سکتا ورنہ مثلث ا ء حؔ قائمہ و منفرجہ جمع ہوجائیں نہ ا ءؔ پر آسکتا ہے ورنہ قائمہ و حادہ برابر ہوجائیں۔لاجرم اس سے اوپر پڑے گا۔خواہ ا ر کی طرف ر ط، ا ط قطع کرے کہ یہ حادہ اؔ کے مساوی ہو یا ا ہؔ کی طرح اط سے چھوٹا کہ یہ حادہ ا سے بڑا ہو یا احؔ کی طرح اس سے بڑا کہ یہ حادہ ا سے چھوٹا ہو بہرحال جب خط ا ءؔ سے اوپر پڑا تو زاویہ زاویہ ب ا ءؔ ایك عاشرہ پورا ہی ہو تو قائمہ میں ۰۰۰،۰۰۰،۰۰۰،۵۴۴۱۹۵۵۸۴۰۰ عاشرے ہوتے ہیں۔حاصل یہ کہ نافریت کہ بؔ کی طرف لے جاتی تھی اسے پانچ مہاسنکھ چوالیس سنکھ انیس پدم پچپن نیل تراسی کھرب ننانوے ارب ننانوے کروڑ ننانوے لاکھ ننانوے ہزار نو سو ننانوے حصے کھینچ لے گئی اور بیچاری جاذبیت کہ ط کی طرف لاتی تھی صرف ایك حصہ کھینچ سکی یہ نہ معقول ہے نہ اس کی کوئی وجہ نہ کوئی اتنا فرق مانتا ہے نہ مان سکتا ہے۔جانتے ہو کہ ایك عاشرے کی قوس کتنی ہے مدار شمس یا تمہارے طور مدار زمین میں جس کا قطر اوسطًا اٹھارہ کروڑ اٹھاون لاکھ میل ہے ایك بال کی نوك کا لاکھواں حصہ بھی نہیں محیط ۳۶۰ درجے ہے درجہ ۶۰ دقیقہ اور ہم نے حساب کیا اس مدار کا ایك دقیقہ ستائیس ہزار تئیس میل ۵ء ہے اور ہر میل ۱۷۶۰ گز ۴۸ انگل، ہر انگل چھ جوہر جو دم اسپ ترکی کے چھ بال، تو ایك درجے میں صرف ۴۹۳۱۶۱۸۰۴۸۰۰ بال ہوئے کہ پچاس کھرب بھی نہیں، اور ایك درجے میں عاشرے ۰۰۰،۰۰۰،۰۰۰،۶۰۴۶۶۱۷۶۰ ہوتے ہیں کہ چھ سنکھ سے بھی زائد ہیں اس پر تقسیم کیے گئے تھے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع