30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو ایك طرف سے اگر ۳۹۲ من بوجھ ہے اور اطراف سے ۵۲۲۷ من ہے پھر مساوات کہاں۔
ثالثًا: سب اجزائے جسم پر تقسیم بھی غلط کھڑے ہونے میں تلووں پر ہوا کا کیا بوجھ ہے اور لیٹنے میں ایك جانب سر سے پاؤں تك کچھ نہیں۔
رابعًا: بالفرض سہی تو ایك انسان کے سر کی سطح بالا کہ نیم سطح بیضی کے قریب ہے کم و بیش اسی انچ ہے اور تمہارے نزدیك ایك انچ کی سطح پر ہوا کا بوجھ ۰۷ / سیر تو صرف سر پر ۱۵ من بوجھ ہوا یہ تو اور اجزاء پر تقسیم نہیں،کیا انسان کا سر ۱۵ من بوجھ اٹھا سکتا ہے،کیا وہ پس کر سرمہ نہ ہوجائے گا نہ کہ اصلاٍ محسوس تك ہو۔اس جواب دوم کو پانی کی مثال سے واضح[1]کیا جاتا ہے کہ دیکھو دریا میں غوطہ لگاؤ تو صد ہا من پانی اوپر ہے مگر بوجھ نہ معلوم ہوگا اس کی وہی وجہ ہے کہ سب طرف سے دباؤ مساوی تقسیم ہے۔
اقول:ہزار ہاتھ گہرے کنویں میں غوطہ لگا کر تہہ تك پہنچے جب بھی بوجھ محسوس نہ ہوگا حالانکہ سارا پانی سر ہی پر ہے کروٹوں پر صرف بالشت دو بالشت پاؤں پر کچھ نہیں تو وجہ یہ نہیں بلکہ وہ جس کی طرف ابھی ہم نے اشارہ کیا کہ ثقیل اپنے حیز میں اپنے سے ہلکے کو ابھارتا ہے جس [2]کا خود ہیات جدیدہ کو اعتراف ہے ولہذا غوطہ خور کو نیچے جانے میں پانی کے ساتھ زور کرنا پڑتا ہے اور اوپر بسہولت اٹھتا ہے۔اور جو خود ابھارے اس کا دباؤ پڑنا کیا معنی بخلاف ہوا کہ جسم انسان سے ہلکی ہے یہ اگر ثقیل ہوتی تو اس صد ہا من بوجھ سے ضرور انسان کو پیس ڈالتی اگر کہیےزمین کے قریب ہوا میں ابھی تم نے بھی وزن تسلیم کیا پھر کچھ تو محسوس ہو۔
اقول: وہ اجزاء غبار و بخار و دخان وغیرہا نہایت باریك باریك ہو امیں متفرق ہیں تو انسان کے سر سے گنتی کے جز متصل ہوتے ہیں جن سے زیادہ گرد اڑ کر سر پر پڑنے میں ہوتے ہیں جن کا بار اصلًا محسوس نہیں ہوتا۔ان دونوں جوابوں کی غلطی ظاہر ہوگئی۔
اقول:یہاں اور مباحث و انظار دقیقہ ہیں جن کی تفصیل موجبِ تطویل،نہ ہم کو ضرورت نہ دلیل ابطال کی حاجت کہ ہم ابطالِ دلیل کرچکے رددعوے کو اسی قدر بس ہے کہ دعوٰی بے دلیل باطل وذلیل۔رہا حقیقت ماننا اس کے لیے شہادت حس کافی ہے کہ کس قدر کثیر حجم کی سروں پر موجود ہے اور باز نہیں ڈالتی بلا دلیل اس شہادت کو غلط نہیں کہہ سکتے جیسے حسِ بصر میں اغلاط ہوتے ہیں مگرغلطی وہیں مانی جاتی ہے جہاں دلیل سے خلاف ثابت ہو بلادلیل تغلیط حس سے امان اٹھا دینا ہے تو روشن ہواکہ ہوا کو خفیف ہی کہا جائے گا اور اس کا ثقیل ماننا باطل۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع