30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱۷)جاذبیت [1]مرکز سے نکل کر اس کے اطراف میں خط مستقیم پر پھیلتی اور مرکز [2]ہی کی طرف کھینچتی ہے۔
اقول:یہاں تك کہہ سکتے تھے کہ جاذبیت کا آغاز مرکز سے ہے،نہ یہ کہ مرکز ہی جاذب ہے مگر نمبر۱۵ میں گزرا کہ حدائق میں مجذوب کا بعد مرکز زمین سے لیا اور اس کے اختلاف پر وزن گھٹایا یوں ہی اصول الہیات میں مرکز زمین سے بعد لیا اس کا مفادیہ ہے کہ مرکز ہی جاذب ہے۔لیکن اولًا: یہی لوگ قائل ہیں کہ ہر شئے میں جذب ہے۔ثانیًا: یہ کہ جذب بحسبِ مادہ جاذب ہے۔(نمبر۱۰)(مرکز میں اختلاف مادہ کہاں۔
ثالثًا: اختلاف کثافت سے اختلاف قوت مرکز قدر قرین قیاس تھی حجم کرہ،کا مرکز پر کیا اثر مگر بالعکس ہے۔کثافت عطارد زمین سے زائد ہے مگر بوجہ صغر جاذبیت ۳/۵ کثافت [3]زمین شمس سے چوگنی ہے مگر جاذبیت ۱/ ۲۸(نمبر۱۵)
رابعًا: یہی کہتے ہیں جو زمین [4]کے اندر چلا جائے اس کے اوپر کے اجزاے زمین اسے اوپر کھینیچیں گے اور نیچے کے نیچے کو اور خاص مرکز پر سب طرف کوشش اجزاء یکساں ہوگی اور یہی ان کے قواعد سے موافق تر ہے۔
(۱۸)ہوا [5]،پانی،مٹی سب مل کر ایك کرہ زمین ہے،یہ سب ثقیل ہیں،ہوا روئے زمین سے ۴۵ میل بلندی تك ہے اور اتنی بھاری [6]ہے کہ ایك انچ مربع جگہ پر اس کا بوجھ ۱۵ پونڈ ہے ہر میانہ [7]قد آدمی پر ۳۹۲ من کے قریب بوجھ ہے یہاں سے صرف ۳۷ میل بلندی تك ہوا [8] کا وزن ۰۰۰،۰۰۰،۰۰۰،۱۴۴۹۸۴۰۰۰ من ہے یہ ہیات جدیدہ کے تخیلات ہیں ہمارے نزدیك عنصر چار ہیں نارو ہوا خفیف و طالب علم اور آب و خاك ثقیل وطالب سفل،ہیأت جدیدہ نے ثقل [9]ہوا پر یہ دلیل پیش کی کہ بوتل کو تو لو پھر بذریعہ آلہ اسے ہوا سے خالی کرکے تولو۔اب ہلکی ہوگی چھ انچ مکسر بوتل کا وزن ہوانکال کر تولنے سے دو گرین ہے معتدل کی قید اس لیے کہ زیادہ گرمی سے ہوا رقیق ہو کر وزن گھٹ جائے گا۔اقول:بلکہ تمہاری نافہمی،یہ ہوا کا وزن نہیں زمین سے قریب ہوا میں اجزائے ارضیہ اجزائے بخاریہ و اجزائے دخانیہ وغیرہا مخلوط ہیں ان کا وزن ہے یہ تو ان کی دلیل کا ابطال ہوا۔دعوے کی ابطال کی کیا ضرورت ہر شخص اپنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع